ہند نژاد ڈاکٹر وویک موتی امریکہ کے سرجن جنرل مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-17

ہند نژاد ڈاکٹر وویک موتی امریکہ کے سرجن جنرل مقرر

Vivek-Murthy-US-surgeon-general
واشنگٹن
آئی اے این ایس
ہندوستانی نژاد ڈاکٹر وویک ہیلگر مورتی نے امریکی سرجن جنرل منتخب ہوکر ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ ڈیمو کریٹس اکثریت کے حامل سینٹ میں43کے مقابلہ میں51ارکان نے امریکاز ڈاکٹر کے لئے37سالہ ڈاکٹر مورتی کے تقرر کی توثیق کی ہے ۔ مورتی انگلینڈ میں پیدا ہوئے اور تین سال کی عمر میں اپنے ہندوستانی والدین کے ساتھ امریکہ منتقل ہوگئے ۔ صحت عامہ سے متعلق امور کی وہ ترجمانی کریں گے ۔ وہ پبلک ہیلتھ سرویس کمیشنڈ کور میں شامل6500بر سر خدمت ڈاکٹرس کے سربراہ بھی ہوں گے ۔ جو7وردی پوش خدمت گزاراداروں میں فوج ، بحریہ اور فضایہ کے ساتھ شامل ہے ۔ مورتی غیر شادہ شدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ انسداد قدیم عارضہ ، سگریٹ نوشی اور موٹاپا کے خلاف خدمات پر توجہ مرکوز رکھیں گے ۔

Vivek Murthy: US Senate approves surgeon general

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں