21 جون بین الاقوامی یوم یوگا - اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-12

21 جون بین الاقوامی یوم یوگا - اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے تجویز کی پیشکش کے بعد تقریباً تین ماہ کے بعد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے آج21جون کو بین الاقوامی یوم یوگا قرار دینے سے متعلق ہنودستان کی قرار داد منظور کرلی ہے اور اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ صحت کی بہتری کے معاملہ میں یوگا اہم رول ادا کرتا ہے ۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے سفیر اشوک مکرجی نے بین الاقوامی یوم یوگا سے متعلق قرار داد پیش کی اور170ممالک نے اس کی تائید کی ۔ جنرل اسمبلی میں یہ تائید ملکوں کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب ایسی پہل کی تجویز پیش کی گئی اور 90دنوں کے اندر اقوام متحدہ کے ادارہ نے اسے منظوری دے دی ہے ۔ اس قرار کو عالمی صحت وخارجہ پالیسی کے ایجنڈہ کے تحت منظوری دی گئی قرارداد پیش کرتے ہوئے مکرجی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے مودی کے خطاب کا حوالہ دیا ۔ جس میں انہوں نے عالمی قائدین سے کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی یوم یوگا منائیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 21جون کو عالمی یوم یوگا قرار دینے سے متعلق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں منظور کردہ قرار داد پر خوشی کا اظہار کیا اور عالمی دارہ کے تمام177رکن ملکوں کا شکریہ ادا کیا ۔ مودی نے نیویارک میں اس قرار داد کی منظوری کے بعد ٹوئٹر پر کہا کہ میں بہت مسرور ہوں اقوام متحدہ کی جانب سے 21جون کو عالمی یوگا قرار دئیے جانے پر خوشی کا اظہار کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہے میں اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔

UN pronounces 21 June as International Day of Yoga

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں