بان کیمون مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دینے کے لئے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-10

بان کیمون مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دینے کے لئے تیار

نیویارک
پی ٹی آئی
ہندوستان اور پ اکستان کے درمیان برسوں سے چل رہے سرحدی تنازعہ اور کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ نے مدد کی پیشکش کی ہے۔ یاد رہے کہ چندر وز قبل اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو کریدا تھا ۔ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بانکی مون نے آج کہا کہ اگر دونوں ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے تیار ہوں تو وہ اس سلسلہ میں ان کی مدد کے لئے تیار ہیں ۔ نیز بان کی مون نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کی آپسی بات چیت کے ذریعہ ہی جموں و کشمیر میں امن قائم ہوسکتا ہے اس لئے دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ سرحد اور کشمیر کے تنازعہ کو پر امن طریقے سے حل کریں۔ نیز انہوں نے اس بات کا تیقن دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی اور اختلافات دور کرنے کے لئے اقوام متحدہ ہمیشہ تیار ہے ۔

UN chief Ban Ki-moon offers to help resolve Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں