تلنگانہ میں نظام جیسی حکومت - توگڑیا صدر وی ایچ پی کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-12

تلنگانہ میں نظام جیسی حکومت - توگڑیا صدر وی ایچ پی کا الزام

حیدرآباد
آئی اے این ایس
وشوا ہندو پریشد( وی ایچ پی) کے انٹر نیشنل صدر پراوین توگڑیا نے آج الزام عائد کیا کہ نئی ریاست تلنگانہ میں ہندوؤں کے ساتھ نا انصاری کی جارہی ہے ۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے توگڑیا نے کہا کہ تلنگانہ میں ’’ نظام جیسی حکومت ہے ۔‘‘ اور یہاں بر سر اقتدار ٹی آر ایس ، ہندوؤں کے ساتھ امتیاز برت رہے ہے ۔ وی ایچ پی حیدرآباد یونٹ کے ویب سائٹ کے افتتاح کے بعد توگڑیا نے کہا کہ ریاستی حکومت ، مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات کی فراہمی پر غور کررہی ہے جبکہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے مذہب کی بنیاد پر تحفظات کی فراہمی کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے ۔ حکومت ہندو نوجوانوں کی بہبود کے لئے قدم اٹھانے کے بجائے اقلیتوں کی دلجوئی کرنے میں مصروف ہے ۔ غریب مسلم لڑکیوں کی شادیوں کے لئے ’’شادی مبارک‘‘ اسکیم متعارف کرانے پر ٹی آر ایس حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کے سی آر سے استفسار کیا کہ اس طرح کی اسکیم غریب ہندو لڑکیوں کے لئے متعارف کیوں نہیں کرائی گئی ۔ توگڑیا نے تروپتی میں مندر کے قریب عیسائی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حکام تروملا ہلز می دیگر مذاہب کی سر گرمیوں پر امتناع سے متعلق احکام نافذ کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں25تا29دسمبر ہندو سمیلن منعقد ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں