حیدرآباد کو عالمی معیارات کے مطابق فروغ دینے کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-12

حیدرآباد کو عالمی معیارات کے مطابق فروغ دینے کا عزم

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو، پی ٹی آئی
تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ تاریخی عمارتوں کو متاثر کئے بغیر حیدرآباد کو عالمی معیارات کے جدید شہر کی حیثیت سے فروغ دیاجائے گا ۔ دارالحکومت میں نئے تعمیرات پر آرکٹیکٹ حفیظ کنٹراکٹر سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہا ں کہا کہ چندر شیکھر راؤ نے تجویزپیش کی ۔ کہ شہر کے قلب میں اندرا پارک کے روبرو عالمی معیار کا کنونشن سنٹر تعمیرکیاجائے گا جسے تلنگانہ کا کلا بھارتی نام دیاجائے گا ۔ انہوں نے چار مینار ، حسین ساگر، سالار جنگ میوزیم جیسے سیاحتی مراکز کے اطراف عمارتوں کو بہتر بنانے سے اتفاق کیا ۔ چیف منسٹر چاہتے ہیں کہ سالار جنگ میوزیم کو عالمی معیار کے مطابق فروغ دیاجائے اور موسی ندی کو بہتر بنایاجائے ۔ دریں اثناء انہوں نے بنجارہ ہلز بھون اور کومارم بھیم آدی واسی بھون کا سنگ بنیاد رکھا ۔ چیف منسٹر تلنگانہ نے پیراڈائز تا تاجیو راہداری 20کلو میٹر آؤٹر رنگ روڈ ایلیو یٹیڈ کو ریڈور( راہداری( کے لئے3.75کروڑ روپے کی منظوری دی ۔ 20کلو میٹر کے ایلیو ٹیڈ کوریڈور کے ل ئے کنسلٹنٹس کو مشغول کرنے امکانی جائزہ اور تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے گی ۔ پیراڈائز جنگشن سے آؤٹر رنگ روڈ، راجیو راہداری تک50فیصد حصہ بلند اور50فیصد زمینی سطح کا ہوگا ۔ بالا نگر تا آؤٹرنگ روڈ، حیدرآباد ، نرسا پور میدک روڈ میں 30فیصد بلند حصہو گا ۔
70فیصد حصہ میں زمینی سطح کو بہتر بنانا ہے ۔ چیف منسٹر نے ان دنوں راہداریوں سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے ۔ امکانی جائزہ اور پراجکٹ رپورٹ کی تیاری کے لئے مشہور ہائی وے کنسلٹنٹس محکمہ سے باقاعدہ تبادلہ کرتے رہیں گے ، اور امکانی جائزہ کو قطعیت دینے کے بعد ایلیویٹیڈساخت کے خدو خال کو پیش کیاجائے گا ۔ جائزہ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ کنسلٹنٹس کو بروقت خدمات اور بہتر کارکردگی کے ریکارڈ کی اساس پر منتخب کیاجائے گا ۔ تجربہ کار کارکردگی اور معیار کی بنیاد پر ٹکنیکل بولیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔ 6اولین موجودہ کیاریج وے کو کشادہ بنایاجائے گا جس کے دونوں جانب دو لین سرویس روڈ ہوگی ۔ جہاں کہیں ضرورت ہو چار روڈس پر رائٹ آف دے دستیاب ہے ۔ چیف انجینئرپر جائزہ اجلاس میں قرار داد کے پیش نظر مسلسل کنسلٹنٹس کا پیانل کارکردگی کی اساس پر تیار کیاجائے گا ۔ سکریٹری ٹرانسپورٹ ، روڈ اینڈ بلڈنگ سنیل شرما کے بموجب انجینرئنگ اینڈ طیف(( آر اینڈ بی ) اڈ منسٹریشن ، روڈس ، نیشنل ہائی وے پر مشتمل کمیٹٰ دو کنسلٹں سیز نیشنل ہائی وے پر مشتمل ککمیٹی دو کنسلٹنسز کی جانب سے تشکیل دی جائے گی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں