تلنگانہ حکومت میں 4 پارلیمانی سکریٹریز کے تقرر کو منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-20

تلنگانہ حکومت میں 4 پارلیمانی سکریٹریز کے تقرر کو منظوری

حیدرآباد
پی ٹی آئی، یو این آئی
حکومت تلنگانہ کی کابینہ نے ریاست میں چار پارلیمانی سکریٹریوں کے تقرر کے فیصلہ کی توثیق کردی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت کابینہ کاایک اجلاس آج منعقد ہوا جس میں چیف منسٹر کے اس فیصلہ کی توثیق کی گئی جس کے تحت حکومت تلنگانہ میں پارلیمانی سکریٹریوں کا تقرر عمل میں لایاجائے گا ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ کابینہ نے ضلع ورنگل میں کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے قیام کے فیصلہ کی بھی توثیق عمل میں لائی ۔ اس کے علاوہ دس کروڑ روپے کی لاگت سے کرچین بھون کی تعمیر کے فیصلہ کوبھی منظوری دی گئی اور یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ حکومت تلنگانہ میں چار پارلیمنٹری سکریٹریز کے تقرر کے لئے جلد ایک آرڈیننس جاری کیاجائے گا ۔ یکم جنوری کو عام تعطیل کے پیش نظر ملازمین کو دوسرے ہفتے کے دن کام کرنا پڑے گا ۔ کابینہ کا اجلاس تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہا جس میں ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی وپنچایت راج کے تارک راما راؤ اور وزیر عمارات وشوارع ٹی ناگیشور راؤ کے علاوہ تمام وزراء نے شرکت کی۔ بتایا گیا ہے کہ تارک راما راؤ دہلی میں ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بنجارہ ہلز میں بی سی بھون کی تعمیر کے لئے بھی5ایکر اراضی مختص کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے بعد ازاں علیل سابق اسپیکر پی رامچندر ریڈی کی قیامگاہ واقع ایس آر نگر پہنچ کر ان کی عیادت کی ۔

Telangana Cabinet Approves Appointment of Parliament Secretaries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں