منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 16دسمبر کو اپنے ساڑھے چھ ماہ کی حکومت میں پہلی مرتبہ توسیع کریں گے ۔ تقریبا چھ وزراء کو گیارہ بجے دن عہدہ اور رازداری کا حلف دلایاجائے گا ۔ اس وقت چیف منسٹر کے علاوہ دو ڈپٹی چیف منسٹرس اور دس وزراء ہیں ۔ 12رکنی وزارت نے2جون کو حلف لیا تھا ۔ ایک عرصہ سے کابینی میں توسیع کا انتظار تھا ۔ اہم قلمدان مثلاً توانائی ، بلدی نظم و نسق ، صں عت ، روڈس اینڈ بلڈنگس چیف منسٹر کے پاس ہے اور دوسرے اہم قلمدانوں کی زائد ذمہ داری دوسرے وزراء کو دی گئی ہے۔ چیف منسٹر نے آج گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور انہیں کابینہ میں توسیع کے فیصلہ سے واقف کروایا ۔ تلنگانہ کے دس اضلاع میں کھمم اور محبوب نگر کو نمائندگی حاصل نہیں ہے ۔ ٹی ناگیشور راؤ جنہوں نے حال ہی میں تلگو دیشم سے تلنگانہ راشٹر پتی میں شمولیت اختیار کی ان کی شمولیت کو یقینی سمجھاجارہا ہے ۔ ان کا تعلق ضلع کھمم سے ہے وہ قانون ساز کونسل اور اسمبلی دونوں کے رکن نہیں ہیں ۔ انہیں ٹی آر ایس میں شمولیت کے وقت کابینہ میں شامل کرنے کا تیقن دیا گیا تھا انہیں آئندہ ماہ کونسل کے لئے نامزد کیاجاسکتا ہے ۔اس بات کی پیش قیاسی کی جارہی کہ انہیں داخلہ کا اہم قلمدان دیاجائے گا ، کیونکہ سینئر قائدین این نرسمہا ریڈی ناسازی مزاج کے باعث داخلہ کے قلمدان کے بجائے وزیر لیبر ہی برقرار رہناچاہتے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ چیف منسٹر ایک قبائل کو کابینی وزیر بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ اس طبقہ کے امور کو دیکھ رکسے اور اس سلسلہ میں ایم ایل سی راملونائک کی شمولیت کی پیش قیاسی کی جارہی ہے ۔ محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے جئے کرشنا راؤ کی شمولیت کی بھی پیش قیاسی کی جارہی ہے ۔
کابینہ میں کوئی خاتون کی نمائندگی نہیں ہے اور سمجھاجاتا ہے کہ اس مرتبہ اس کمی کو دور کیاجائے گا۔ ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والی نڈہ سر یکھا کی شمولیت کا امکان ہے ۔ جنہوں نے انتخابات سے عین قبل ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ہے پہلی مرتبہ ایم ایل اے بننے والی کے لکشمی کا بھی نام زیر غور ہے ۔ کے ایشور سینئر ایم ایل اے کا نام بھی زیر غور تھا لیکن چیف منسٹر نے ہفتہ کو انہیں گورنمنٹ چیف وہپ مقرر کیا جو کابینہ درجہ کا عہدہ ہے۔ کوپلا ایشور کا تعلق دھرما پوری کریم نگر سے ہے۔ ایک اور وزیر کے امیدوار گمپا گووردھن کو گورنمنٹ وہپ مقرر کیاگیا ہے۔ جن کا تعلق کاما ریدی سے ہے اس کے علاوہ جی سنیتا(آلیرا سمبلی حلقہ) اور این اودولو ، چنور کے ایم ایل سے مہند ر ریدی کو بھی وہپ مقرر کیا گیا۔ چیف منسٹر نے سابق صدر ٹی این جی اوز جنہوں نے محبوب نگر سے کامیابی حاصل کی اور جلگم وینکٹ راؤ( کتہ گوڑم) کو پارلیمنٹری سکریٹریز مقرر کیا ہے ۔ چار مزید ایم ایل ایز کو پارلیمنٹری سکریٹریز مقرر کیاجارہا ہے اس کے علاوہ پانچ یا چھ ایم ایل ایز کو سرکاری کارپوریشن کے صدر کی حیثیت سے تقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔ چیف منسٹر ابتداء میں ڈپٹی چیف منسٹر راجیا کے عہدہ کو گھٹا کر وزیر کا عہدہ کردینا چاہتے تھے لیکن اب وہ ڈپٹی چیف منسٹر ہی برقرار رہیں گے ۔ چندر شیکھر راؤ پر کابینہ میں شمولیت کے لئے ایم ایل ایز کا کافی دباؤ ہے لیکن اس کا ان پرکوئی اثر نہیں ہونے والا ہے ۔ صر ف ون مین شو چل رہا ہے ۔ آئندہ ماہ قانون ساز کونسل کی5نشستیں مخلوعہ ہونے والی ہیں ۔ چیف منسٹر نے کئی قائدین کو کونسل کے لئے نامزد کرنے کا تیقن دیا ہے جس میں ٹی این جی اوز کے صدر دیوی پرساد بھی شامل ہیں۔
Telangana: Chief Minister KCR to expand Cabinet on Dec 16
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں