پی ٹی آئی
چیرمین راجیہ سبھا حامد انصاری وزیر اعظم نریندر مودی ، اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن کی قیادت میں ارکان پالیمان نے پارلیمنٹ پر حملہ کے13ویں سال کی تکمیل پر حملہ میں مہلوکین کو خراج پیش کیا ۔ اس یادگار تقریب میں صدر کانگریس سونیا گاندھی ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، وزیر خارجہ سشما سوراج ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے علاوہ دیگر ارکان نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں شریک دیگر قائدین جن میں ڈپٹی اسپیکر تمبی دورائے، بی جے پی رکن میناکشی لیکھی ، سی پی آئی کے قائد ڈی راجہ نے کھڑے ہوکر دو منٹ خاموشی مناتے ہوئے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ کے دوران ہلاک ہونے والوں کی یاد منائی اور انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ تقریب میں پارلیمنٹرین کے ساتھ حملہ کے مہلوکین کے چند قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی ۔ اس سلسلہ میں پارلیمنٹ میں خون کے عطیہ کا ایک کیمپ بھی منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ قوم ان شہداء کو جنہوں نے جمہوریت کے سب سے بڑے ٹمپل کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کو قربان کیا کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ میں انہیں خراج پیش کرتا ہوں اور شہداء کے ارکان خاندان کو تعزیت پیش کرتا ہوں ۔ شہداء کو ٹوئٹر پر خراج پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھا ’’ہم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے ہماری جمہوریت کی ٹمپل کی حفاظت کے دوران2001ء میں اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہے۔
ان کی قربانیاں کی یاد میں ہم سرنگوں ہیں ۔ ایل کے اڈوانی نے کہا چیلنج صرف اس مخصوص دن تک محدود نہیں تھا ، قوم ایک طویل عرصہ سے دہشت گردی کا شکار ہے ۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ خطرہ ٹلا نہیں ہے ۔ پارلیمنٹ پر2001ء میں ہوئے حملہ کے دوران این ڈی اے 1کی قیادت اٹل بہاری واجپائی کررہے تھے جب کہ ایل کے اڈوانی وزیر داخلہ تھے ۔ تقریب کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایل کے اڈوانی نے اس دن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس دن پاکستان نے اس کی جانب سے تخلیق کردہ دہشت گردی کے تمام انفراسٹرکچر س کو تباہ کرنے کے لئے تیار ہوگیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بات چیت اس وقت ثمر آور ثابت ہوسکتی ہے جب دہشت گردی کے تمام اڈوں کو ختم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ لوک سبھا اسپیکر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہ اکہ اس دن وہ بھی پارلیمنٹ کے اندر تھیں اور اپنے دفتر میں کچھ کام کررہی تھیں ۔ آج بھی اس دن کو یاد کرکے وہ خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھی انتہا پسند اندر گھس گیا ہوتا تو ہمیں کتنا نقصان ہوتا۔
Parliament pays tributes to victims of Dec 13 attack
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں