تاج محل کے داخلہ ٹکٹ میں اضافہ کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-18

تاج محل کے داخلہ ٹکٹ میں اضافہ کا منصوبہ

آگرہ
یو این آئی
آگرہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی( اے ڈی اے ) نے تاج محل میں داخلہ ٹکٹ میں اضافہ کی تجویز پیش کی ہے جس پر حکومت اتر پردیش سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ اے ڈی اے کی تجویز اگر منظور ہوجاتی ہے تو تاج محل کے احاطہ میں داخل ہونے کے لئے غیر ملکی سیاحوں کو ایک ہزار روپے فیس دینی ہوگی ۔ دیسی سیاحوں کو بھی اس کے بعد20روپے کے بجائے5-روپے کا ٹکٹ لینا ہوگا ۔اے ڈی اے بورڈ کی پیر کو ہوئی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری کے لئے سرکار کو راضی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ داخلہ فیس میں اضافہ کے بارے میں اب ریاستی حکومت کو حتمی فیصلہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ دیسی سیاحوں سے اس وقت لی جانے والی20روپے کی انٹری فیس میں سے ہندوستانی آثار قدیمہ(اے ایس آئی) اور اے ڈی اے دونوں کو 10-10روپے اور غیر ملکیوں سے لئے جانے والے500روپے کی داخلہ فیس میں سے250۔250روپے ملتے ہیں ۔ داخلہ فیس پر اضافہ ٹیکس واجب الادا ہوتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق انٹری فیس میں اضافہ کی تجویز منظور ہوجاتی ہے تو اے ایس آئی کو پہلے کی طرح دیسی سیاحوں سے 10روپے ملیں گے جب کہ اے ڈی اے کو40روپے ملنے لگیں گے ۔

Taj Mahal ticket rates to be increased soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں