مہلوک سی آر پی ایف جوانوں کے یونیفارم کچرے کے ڈھیر سے دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-05

مہلوک سی آر پی ایف جوانوں کے یونیفارم کچرے کے ڈھیر سے دستیاب

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سی آر پی ایف نے آج کہا کہ چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کے حالیہ حملوں میں شہید سی آر پی ایف کے14جوانوں کے مشتبہ یونیفارمس کی دستیابی کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کاحکم دے دیا گیا ہے ۔ یہ یونیفارمس، ریاستی دارالحکومت رائے پور میں ایک ہسپتال کے قریب کچرے کے ڈھیر میں پائے گئے ۔ کارگزار چیف سی آر پی ایف، آر سی تیال نے کہاکہ چھتیس گڑھ کے انسپکٹر جنرل یہ تحقیقات کریں گے اور بہت جلد رپورٹ پیش کریں گے ۔ تیال نے جو گزشتہ یکم دسمبر کو ہوئے انکاؤنٹر کے بعد رائے پور میں ہیں کہا کہ’’ہم نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیاجائے کہ یہ کیسا ہوا ۔ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہمیشہ شبہ ہے کہ بعض سیاسی کارکن، رائے پور کے ہسپتال کے کم تر عملہسے یہ اشیا لے کر گئے تھے۔ ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ‘‘
یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ گزشتہ پیر کو سکما میں ہوئے انکاؤنٹر میں سی آر پی ایف کے چودہ ارکان عملہ بشمول دو عہدیدار ہلاک ہوگئے ۔ کارروائی کے دوران سی آر پی ایف جوان جس قسم کے یونیفارمس پہنتے ہیں اور ان کے جنگل بوٹس(جوتے) کل، رائے پور میں امبیڈ کر ہسپتال کے قریب ایک کچرے کے ڈھیر میں پڑے ہوئے پائے گئے ۔ یہ وہی ہسپتال سے جہاں مہلوک سپاہیوں کی نعشوں کے پوسٹ مارٹم کئے گئے تھے ۔نعشوں کو انکاؤنٹر کے مقام سے منگل کو ہی اس ہسپتال کو لایا گیا تھا ۔ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ یونیفارمس جولڑاکا سپاہی پہنتے ہیں ، قائدہ کے مطابق مقامی پولیس ک حوالہ کردئیے گئے ہیں اور پ ولیس نے قانون تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔

Slain CRPF men's uniforms, shoes found in garbage

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں