مرکزی وزیر سادھوی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ - ڈگ وجئے سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-05

مرکزی وزیر سادھوی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ - ڈگ وجئے سنگھ

رانچی
یو این آئی، پی ٹی آئی
کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کو ان کے متنازعہ ریمارکس پر برطرف کرنے اور فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر سادھوی نے جو بیان دیا ہے وہ دفعہ153(A)کے تحت جرم ہے ۔ انہیں فوری استعفیٰ دینا چاہئے اور انہیں گرفتار کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بی جے پی جو صاف ستھری سیاست کی بات کرتی ہے گجرات کی حکومت میں ایک ایسے وزیر کو رکھتی ہے جسے ایک عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ راجستھان سے تعلق رکھنے والے مرکز کابینی وزیر کو جنسی حملے کے الزام میں ملزم بنایا گیا ہے ۔ جب وہ وزیر راجستھان جاتے ہیں تو پولیس انہیں سیکوریٹی فراہم کرتی ہے اور دوسری طرف یہی پولیس یہ کہتی ہے کہ چونکہ وزیر مفرور ہیں وہ انہیں کوئی نوٹس دینے کے موقف میں نہیں ہیں ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے بی جے پی پر تنقید جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سیاسی فائدہ کے لئے ملک میں فرقہ ورانہ کشیدگی پھیلانے کی ذمہ دار ہے ۔ ایک طرف صدر بی جے پی امیت شاہ کہہ رہے ہیں کہ شارداچٹ فنڈ اسکام کی رقومات کو بردوان دھماکہ میں استعمال کیا گیا ۔ جب کہ دوسری طرف مرکزی حکومت ان کے اس دعویٰ سے انکار کررہی ہے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا امیت شاہ کو نقلی انکاؤنٹر میں دفعہ302کے تحت ملزم بنایا گیا ہے ۔ انہیں عدالت سے ہنوز ضمانت حاصل نہیں ہوئی ہے لیکن انہیں بی جے پی کا صدر بنادیا گیا ہے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ بی جے پی اور صدر مجلس اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی میں گٹھ جوڑ ہے جس کے باعث فرقہ وارانہ تناؤ میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں صف بندی ہورہیہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی صف بندی ملک کے لئے بہتر نہیں ہے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے مزید کہا کہ سیاسی حکمت عملی کے ایک حصہ کے طور پر بی جے پی نے سخت گیر ہندوؤں اور سخت گیر مسلمانوں میں مفاہمت کرائی ہے ۔
ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ مرکز کوئلہ کے سیکٹر کو خانگیاتے ہوئے اندرا گاندھی کیجانب سے اس شعبہ کو قومیانہ سے قبل مزدوروں کے استحصال کی تلخ یادوں کو تازہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی’’ میک ان انڈیا‘‘ کی بات کررہے ہیں لیکن کوئلہ کے سیکٹر کارپوریٹ ہاتھوں میں سونپ رہے ہیں ۔ مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کوئلہ کے شعبہ میں کام کرنیو الے لاکھوں مزدوروں کے استحصال کو روکنے کے لئے کوئلہ کی صنعت کو قوم کے نام معنون کیا گیا تھا جس سے غریب اور قبائلی مزدوروں کو فائدہ ہوا تھا ۔ اب مرکز کوئلہ کے شعبہ کا خانگی شعبہ کے حوالے کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ جسکے باعث مزدوروں کا استحصال شروع ہوسکتا ہے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ منموہن سنگھ حکومت کی کوئلہ پالیسی کے باعث آخری صارف تک اس کے فوائد پہنچائے گئے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ کوئلہ کی صنعت کو کارپوریٹ سیکٹر کے حوالہ کرنے سے مزدوروں کے ساتھ ساتھ صارفین پر بھی اس کا اثر پڑے گا ۔ جھار کھنڈ ایک کوئلہ کی دولت سے مالا مال ریاست ہے ۔ کانگریس چاہتی ہے کہ کوئلہ سے حاصل ہونے والی دولت کو ریاست کی ترقی کے لئے استعمال کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کی جانب سے لاگو کئے گئے کئی قوانین میں مودی حکومت نے تبدیل یا ترمیم کررہی ہے ۔ یوپی اے اپنے10سالہ دور حکومت میں نئے قانون حق معلومات ، قانون صیانت غذا ، حق تعلیم ، لینڈ ایکٹ ، اور ایم جیاین آر ای جی اے جیسے قوانین دئیے لیکن مودی حکومت ان سب کو تبدیل کررہی ہے ۔

Digvijay Singh called for the arrest of Sadhvi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں