سعودی بجٹ 2015 - تعلیم صحت اور خدمات کے ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-27

سعودی بجٹ 2015 - تعلیم صحت اور خدمات کے ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے

ریاض
سعودی پریس ایجنسی
سعودی وزارت خزانہ نے قومی بجٹ2014-15ء کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ صحت، تعلیم اور سماجی خدمات کے ترقیاتی منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔سعودی عرب نے نئے بجٹ میں کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے کیلئے15ارب 574ملین ریال ادارہ انسانی حقوق کے لئے141ملین 940ہزار ریال ، برآمدات کے فروغ کے لئے590ملین825ہزار ریال، سعودی ہلال احمر کے لئے2ارب144ملین ایک لاکھ ریال ، عسکریت صنعتوں کی جنرل کارپوریشن کے لئے3ارب551ملین 4لاکھ ریال، محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے لئے814ملین280ہزار ریال ، کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے لئے926ملین ریال،سعودی ایف ڈی اے کے لئے ایک ارب167ملین230ہزار ریال ، سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے لئے279ملین679لاکھ ریال مختص کئے ہیں۔ تعلیم کے لئے217ارب ، اعلیٰ تعلیم کے لئے3.12ارب، صحت و سماجی خدمات کے لئے160 ارب ریال مختص کئے گئے ہیں۔ بندرگاہوں کی جنرل کارپوریشن کے لئے3ارب85ملین، السعودیہ کے لئے28ارب 478ملین، غلہ جات اور آٹے کے گوداموں کے اعلیٰ اداروں کے لئے 2ارب916ملین، 7لاکھ 5ہزار، ریلوے جنرل کارپوریشن کے لئے ایک ارب657ملین108ہزار ریال، پبلک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے لئے57ملین ریال، جبیل اینڈ ینبع رائل کمیشن کے لئے8ارب 392ملین 943ہزار،27سرکاری یونیورسٹیوں کے لئے مستقل بنیادوں پر بجٹ منظور کئے گئے ۔ ان میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے لئے4ارب146ملین921ہزار ریلا، مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی کے لئے ایک ارب46ملین950ہزار ریال، ام القریٰ یونیورسٹی کے لئے 2ارب902ملین 4لاکھ2ہزار ریال، سعودی ای یونیورسٹی کے لئے385ملین910ہزار ریلا، جدہ یونیورسٹی کے لئے440ملین190ہزار ریال مختص کئے گئے۔سعودی ریڈیو ، ٹی وی کارپوریشن کے لئے ایک ارب976ملین8لاکھ84ہزار ریال، سعودی خبر رساں ایجنسی واس کے لئے263ملین382ہزار ریال، بصری و سمعی ابلاغ کی جنرل کارپوریشن کے لئے 52ملین7لاکھ ریال مقرر کئے گئے ۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ خصوصی ترقیاتی فنڈاور سرکاری ترقیاتی بینک، صنعت،زارعت، املاک ، تعلیم اور نجی صحت خدمات کے منصوبوں کے لئے مقامی شہریوں کو قرضے دیتے رہیں گے ۔ علاوہ ازیں مختلف پیشوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی سرپرستی بھی جاری رکھی جائے گی ۔ وزیر خزانہ نے قومی اقتصاد سے متعلق مختلف معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ شماریات کے تخمینوں کے تحت1435۔36ھ مالی سال کے درمیان مجموعی قومی پیداوار2821ارب722ملین ریال تک پہنچ جائے گی ۔ یہ اعداد و شمار حالیہ نرخوں کے حساب سے دئیے گئے ہیں۔ قومی پیداوار دینے والے تمام اقتصادی اداروں نے مثبت شرح نمو حاصل کی ہے۔ تعمیرات کے شعبہ میں حقیقی شرح نمو 70.6فیصد، تیل کے سوا، بنیادی صنعتوں میں54.6فیصد،کمیونیکیشن ، ٹرانسپورٹ اور سامان ذخیرہ کرنے والے کاموں میں13.6فیصد ، تھوک، ریٹیل کے کاروبار ، ریستورانوں اور ہوٹلوں میں97.5فیصد، مالیاتی تجارتی، انشورنس اور املاک کے کاروبار میں46.4فیصد شرح نمو حاصل ہوئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں