سوئیڈن میں مسجد نذر آتش - 5 افراد جھلس گئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-27

سوئیڈن میں مسجد نذر آتش - 5 افراد جھلس گئے

اسٹاک ہوم
یو این آٗی
سوئیڈن میں ایک مسجد کو نذر آتش کردیا گیا ۔ آگ لگنے کے باعث5افراد جھلس گئے ۔یہ واقعہ وسطی سوئیڈن کے قصبہ اسکلسٹو نا میں پیش آیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص نے بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر موجود مسجد کی کھڑکی سے آتش گیر مادہ پھینکا جس سے مسجد میں فوری آگ لگ گئی ۔ آگ لگنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور لوک باہر نکل آئے ۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے مقام واقعہ پہنچ کر آگ بجھادی۔ دھوئیں سے دم گھٹنے اور جھلسنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بچاؤ حکام نے کہا کہ آتشزدگی کے وقت مسجد میں بیس سے زائد افراد موجود تھے جن میں پانچ بری طرح جھلس گئے جب کہ دیگر کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔ آتشزدگی کے بعد مسجد کو بھی کافی نقصان پہنچا ۔ واضح رہے کہ سوئیڈن میں امیگریزن قوانین میں ترمیم پر غور کیاجارہا ہے جب کہ یورپ کے مختلف ممالک میں اسلام کے خلاف بھی مظاہرے ہورہے ہیں ۔ پولیس اس واقعہ کو آتشزدگی کا واقعہ دے رہی ہے جب کہ اس سلسلہ میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
سوئیڈن اسلامک اسوسی ایشن کے سربراہ نے اس واقعہ کی مذمت کی ۔ شہر اسکلسٹو نامیں پولیس نے کہا کہ ایک شخص نے کرسمس کے تہوار کے دن مسجد کو آگا لگا دی اور اس واقعہ میں پانچ افراد جھلس گئے ۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب سویڈین میں تارکین وطن کی پالیسیوں کے معاملہ میں مباحث جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق کل شام15سے20افراد ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی ۔ مقامی پولیس کے ترجمان لارس فرینزل کے مطابق ایک عینی شاہد نے ایک شخص کو کھڑکی کے راستے عمارت میں کچھ پھینکتے ہوئے دیکھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس واقعہ کے بعد مسجد میں موجود پانچ افراد کو طبی امداد کے لئے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس اس واقعہ کو جان بوجھ کر آگ لگانے کا واقعہ قرار دے رہی ہے تاہم ابھی اس سلسلہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ خیال رہے کہ اسکلسٹو میں بڑی تعداد میں غیر ملکی تارکین وطن آباد ہیں اور یہاں رواں برس کے آغاز میں سویڈن کی امیگریشن پالیسی کے خلاف نیو نازی گرپوں نے پر تشدد مظاہرے بھی کئے تھے ۔ سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کے خیالات کے حامی گروپ ملک میں آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں90فیصد کمی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ جب کہ ملک کی مرکزی سیاسی جماعتیں اس سلسلہ میں موجودہ آزادانہ پالیسی برقرار رکھنے کی خواہاں ہیں ۔

Mosque set on fire in Sweden, 5 injured

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں