شام میں جہاد جاری رکھنے القاعدہ گروپ کا عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-27

شام میں جہاد جاری رکھنے القاعدہ گروپ کا عہد

دمشق
آئی اے این ایس
القاعدہ سے تعلق رکھنے والے نصرہ فرنٹ نے آج کہا کہ وہ شام میں جہاد کو نہیں روکے گا۔ شام میں ہم اپنے لوگوں سے کہیں گے کہ ہماری جنگ شامی فوجیوں کے خلاف ختم نہیں ہوئی اور کوئی بھی اسے نہیں روک سکتے ۔ گروپ نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی ۔ گروپ نے اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے شام اسٹفان ڈی مسٹورا سے کہا کہ ہم نام نہاد ڈی مسٹورا اور مغرب کے ایجنٹس سے کہیں گے کہ خدا چاہے تو آپ ہمیں اپنے راستہ سے نہیں ہتا سکیں گے جہاں ہماری عوام کو کچلا گیا ہے اور ہم کامیابی ملنے یا شہید ہونے تک جہاد کو جاری رکھیں گے ۔ یہ بیان بظاہر مسٹورا کی حالیہ کوششوں کے پس منظر میں آیا ہے جنہوں نے حلب صوبہ میں جنگ بندی کے لئے منجمد زونس کو تجویز پیش کی تھی اور بعد میں ملک کے دیگر حصوں میں بھی قائم کی جاسکتی ہے ۔ نئے باغی گروپس نے اس پہل سے انکار کیا ہے لیکن حکومت شام نے کہا کہ یہ قابل قدر جائزہ ہے اور اس کو قطعیت دینے کاانتظار کر رہے ہیں۔ مٹورا کے دورہ سے شام کے باغیوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ جنگجوؤں کا بیان بالکل واضح اشارہ ہے کہ گروپ جنگ زدہ ملک میں پر سکون کرنے ایک اوررکاوٹ ثابت ہوگا ۔ شام کی حکومت ایک عرصہ سے بین الاقوامی برادری پر زور دے رہی ہے کہ ان ممالک پر دباؤ ڈالا جائے جو شام کے دہشت گر د گروپس کی تائید کرتے ہیں کہ وہ شام میں اب کارروائی نہ کریں۔ نصرہ فرنٹ مقامی طورپر جہت ال نصرہ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ جو کہ القاعدہ کی ایک شاخ ہے جو شام اور لبنان میں کارروائی کی نگرانی کرتی ہے۔ گروپ کا23جنوری2012ء میں اپنے قیام کااعلان شام کی خانہ جنگی کے دوران کیا گیاتھا ۔ اسے اقوام متحدہ اورامریکہ ، آسٹریلیا، کیناڈا، نیوزی لینڈ،سعودی عرب ، برطانیہ اور ترکی دہشت گرد قرار دیتی ہیں۔

Al-Qaeda offshoot vows to continue jihad in Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں