پاکستان میں انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-27

پاکستان میں انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل

اسلام آباد
پی ٹی آئی
دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تیزی پیدا کرتے ہوئے پاکستان نے آج وفاقی انسداد دہشت گردی فورس قائم کرنے کا اعلان کیا اور مالیاتی اداروں کو ہدایت دی کہ عسکریت پسندوں کو مالیہ کی فراہمی پر روک لگانے کے اقدامات کئے جائیں ۔ روزنامہ ڈان نے سرکاری ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد یہ فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا جو وزارت دفاع کے تحت کام کرے گی اور اسے پورے ملک میں تعینات کیاجائے گا ۔ ذرائع نے کہا کہ اس کا واحد نشانہ دہشت گردی ہوگا۔ وہ فوجی انٹلی جینس اور سیکوریٹی ایجنسیوں سے رابطہ رکھے گی ، وزیر داخلہ چودھری نثار نے اس ہفتہ کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے5ہزا ر نفری پر مشتمل انسداد دہشت گردی فورس قائم کی جائے گی ۔ آج کے اجلاس میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے قومی منصوبہ پر غور و خوض کیاگیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی ایکشن پلان کی عمل آوری کے لئے بنائے گئے پیانل کے وزیر اعظم سربراہ ہوں گے جس میں وزیر داخلہ نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجی امور سرتاج عزیز اور وزیر منصوبہ بندی احسان اقبال شامل ہوں گے ۔ وزارت فینانس اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان دہشت گردی کے مقصد کے لئے رقومات کی منتقلی پر نظر رکھے گی ۔ شریف نے مٰٹنگ میں کہا کہ وہ منصوبہ کی عمل آوری کی راست نگرانی کریں گے اور موثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے ۔ شریف نے کہا کہ خدا نخواستہ اگر ہم اپنی سر زمین سے دہشت گردوں کو صفایا کرنے میں ناکام ہوگئے تو پاکستان کی بقاء ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شدت پیدا کرنے وہ ہفتے نہیں بلکہ دن دے رہے ہیں ۔

Rapid anti-terror force soon in Pakistan: Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں