عصمت ریزی واقعہ پر سخت کارروائی ہوگی - راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-09

عصمت ریزی واقعہ پر سخت کارروائی ہوگی - راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے آج کہا کہ وہ ایبر ٹیکسی سرویس کے ڈرائیور کی جانب سے ایک خاتون مسافر کی عصمت ریزی پر خاطی کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے تمام درکاری ضروری اقدامات کرے گی۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے لوک سبھا میں خود سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند اس گھناؤنے جرم کی سختی سے مذمت کرتی ہے اور خاطی کی سزا کو یقینی بنانے کے لئے تمامتر اقدامات کرے گی ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے اس واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 5دسمبر کی شب ایک26سالہ خاتون نے آن لائن کیپ سروس ابیر کے ذریعہ تقریباً10:30بجے شب ایک ٹیکسی کرائے پر لی ، جس کے ذریعہ انہیں وسنت وہار سے شمالی ضلع کے سرائے روہیلہ تھانے کے علاقے میں جانا تھا ۔ یہ خاتون گرگاؤں میں کام کرتی ہیں اور وہ اپنے دفتری اوقات کے بعد اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ وسنت وہار آئی تھیں۔ خاتون نے بتایا کہ ٹیکسی میں بیٹھنے کے بعد انہیں کچھ دیر کے لئے اونگھ سی آگئی اور جب ان کی آنکھ کھلی تو انہوں نے دیکھا کہ ٹیکسی ایک ویران جگہ پر کھڑی ہوئی ہے اور ڈرائیور پچھلی پشت پر ان پر جنسی حملہ کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ اس نے چیخنے کی کوش کی تو ڈائیور نے اسے چوٹ پہنچانے کی دھمکی دے کر خاموش کردیا ۔ بعد میں اس پر جنسی حملہ کیا گیا ۔ اس جرم کے ارتکاب کے بعد ڈرائیور نے اس خاتون کو تقریباً رات ایک بجے اس کے گھر چھوڑ دیا ۔ اس کے ساتھ ہی اس نے یہ دھمکی بھی دی کہ یہ بات کسی کو نہ بتائی جائے۔ پولیس کو جیسے ہی اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی سرائے روہیلہ تھانے میں دفعات 376/323/506کے تحت6دسمبر کو مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ اس کے فوراً بعد ہی مجرم کی شناخت اور اس کا پتہ لگانے کی غرض سے پولیس کی ٹیمیں تیار کی گئیں اور خاتون کو طبی جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ۔ جہاں دہلی خواتین کمیشن کے ذریعہ مجاز کی گئی ایک غیرسرکاری رضا کار تنظیم نے مشورے دئیے ۔ زبردست جانچ کے بعد سراغ ہاتھ لگتے ہی ایک شخص کا پتہ لگا لیا گیا، یہ گاڑی اوبیر کیپ سروس میں رجسٹرڈ ہے ۔ یہ گاڑی برآمد کرکے دہلی لے آئی گئی ہے، جہاں اس کی باریک بینی سے فارنسک جانچ کی جائے گی ۔ خاطی ڈرائیور کو متھرا سے دہلی لایا گیا ۔ اس دوران ایک اطلاع میں کہ اگیا کہ27سالہ خاتون کی عصمت ریزی کرنے والا ڈرائیور گرفتاری سے پہلے نیپال کو فرار ہونے کا منصوبہ بنارہا تھا۔
اوبیر کیب عصمت دری کے واقعہ کے ملزم شیو کمار یادو کو تین دن پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔ دہلی پولیس نے یادو کو آج یہاں تیس ہزار عدالت میں پیش کیا جہاں اسے تین دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔ پولیس اس کی شناخت پریڈ چاہتی تھی لیکن ملزم نے اس سے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ اس کی تصویر متاثرہ کے پاس ہے ۔ یہ واقعہ6دسمبر کا ہے ۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا اسے کل شام اتر پردیش کے شہر متھرا سے پکڑا گیا اوردہلی لاکر پوچھ تاچھ کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا ۔ اس واقعہ کی گونج آج پارلیمنٹ سے سڑکوں تک سنائی دی ۔ لوک سبھا میں راشٹریہ جنتادل اور عام آدمی پارٹی کے ممبران نے یہ معاملہ اٹھایا ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو لوک سبھا میں بیان دینا پڑا۔
حکومت دہلی نے امریکہ سے تعلق رکھنے والی اوبیر کیب سروس کی ایک ٹیکسی میں گزشتہ دنوں ایک خاتون کی عصمت دری کی واردات پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے اس کمپنی کے خلاف فوری طور پر پابندی لگادی ہے ۔ دہلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے آج یہ اطلاع دی گئی ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ دہلی میں اوبیر ٹیکسی سروس پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ اس کے بعد دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ میں اپنی خدمات جاری نہیں رکھ پائے گی ۔ واضح رہے کہ6دسمبر کی رات گر گاؤں میں قائم ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرنے والی خاتون نے گھر لوٹنے کے لئے اوبیر کیب کی ٹیکسی کرائے پر لی تھی ۔ کیب ڈرائیور نے اس خاتون کو گھر چھوڑنے کے بجائے ایک سنسان مقام پر لے جاکر اس کی عصمت ریزی کی تھی، دریں اثناء ملزم ڈرائیو ر متھرا سے گرفتار کرلیا گیا ہے اورآج اس کو عدالت میں پیش کیا جارہا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس معاملہ میں پولیس نے اوبیر کمپنی کے اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی ہے اور انہیں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کا قصور وار پایا ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ کمپنی نے ملزم ڈرائیور کی ویریفکیشن نہیں کی تھی ۔ اس واقعہ کے بعد کمپنی کے گر گاؤں میں واقع دفتر کو بند کردینے کی بھی خبر آئی ہے ۔ اس دوران ایک اطلاع میں کہا گیا کہ حکومت پورے ملک میں اس کیب سرویس پر پابندی لگانے کے بارے میں غوروفکر کررہی ہے ۔

Rajnath Singh makes a statement on Delhi cab rape case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں