بارک اوباما کا سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-18

بارک اوباما کا سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ اجلاس

واشنگٹن
پی ٹی آئی
صدر امریکہ بارک اوباما نے وائٹ ہاؤز میں اپنے قومی سلامتی کونسل کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی تاکہ تعطیلات کے پیش نظر سخٹ دھمکیوں کا جائزہ لیا جاسکے ۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان نے دلسوز دہشت گرد حملہ کے تناظر میں امریکیوں کی سیکوریٹی کے تعلق سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤز نے میٹنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں نائب صدر جوبیڈن، قومی سلامتی کے مشیر سوسان رائس اور مختلف انٹلی جنس ایجنسیوں بشمول سی آئی اے اور ایف بی آئی کے سربراہوں نے شرکت کی ۔ پنٹگان کے بموجب صدر بارک اوباما نے اپنی قومی سلامتی کونسل کا آج اجلاس طلب کیا تاکہ امریکہ اوردیگر ممالک میں امریکیوں کو سفر کے دوران اور اہم مقامات پر تعطیلات کے دوران سخت دھمکیوں جائزہ لیاجاسکے ۔ اس موقع پر صسدر امریکہ کو سیکوریٹی کے انتظامات کے تعلق سے واقف کروایا۔ پنٹگان کے ذرائع نے بتایا کہ امریکہ پاکستان کی مدد کے لئے تیار ہے مگر اس تعلق سے پاکستان سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ۔ پنٹگان کے پریس سکریٹری ریراڈ میرل جان کیر بی نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو واضح کردیا کہ ہم اس حملہ کے تناظر میں اگر وہ کوئی مدد چاہتے ہیں تو ہم مدد کے لئے تیار ہیں تاہم امریکی مدد کے لئے کوئی درخواست نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کل پشاور میں ہوئے دہشت گرد حملہ کے نتیجہ میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا خطرہ ہے جو پاکستانی عوام برسوں سے سامنا کررہے ہیں۔

President Obama met with National Security Council

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں