ہندوستان میں بڑے پیمانہ پر تبدیلی مذہب کی رپورٹ پر امریکہ کی گہری نظر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-18

ہندوستان میں بڑے پیمانہ پر تبدیلی مذہب کی رپورٹ پر امریکہ کی گہری نظر

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ نے کہا کہ ہندوستان میں مبینہ طور پر بڑے پیمانہ پر مذہب کی تبدیلی سے متعلق میڈیا رپورٹ کے بعد وہ باریک بینی کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم مذہب کی آزادی کا پاس و لحاظ رکھنے کے عمل کو فروغ دینے کے لئے کام کررہے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ دنیا میں تمام ممالک اس پر عمل پیرا ہیں۔ ہم تمام ممالک سے خواہش کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مذہب کی آزادی کے تحفظ کو اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان بعض ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے8دسمبر کو اتر پردیش کے آگرہ میں تقریباً100افراد جن میں بیشتر مسلمان ہیں، کو جبراً مذہب تبدیل کرانے سے متعلق سوال کا جواب دے رہی تھیں۔ان گروپس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان افراد میں بیشتر افراد توقع ہے کہ مغربی اتر پردیش کے دیگر اضلاع میں پھر سے اپنا مذہب تبدیل کرلیں گے ۔

Monitoring reports of mass conversion in India: US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں