شر و ظلمت کے خاتمہ میں مدد دینے پر زور - پوپ فرانسیس کا کرسمس خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-26

شر و ظلمت کے خاتمہ میں مدد دینے پر زور - پوپ فرانسیس کا کرسمس خطاب

ویٹکن سٹی
رائٹر
عیسائیوں کے عالمی رہنما پوپ فرانسیس نے کرسمس کے موقع پر دنیا بھر کے1.2بلین رومن کیتھولک عیسائیو ں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی زندگیوں میں خدا ترسی کا وصف پیدا کریں اور شروظلمت سے نمٹنے میں مدد کریں ۔ 78سالہ پوپ فرانسیس نے جو ارجنٹائن سے تعلق رکھتے ہیں ، یہاں سینٹ پیپرس بیسلکا میں کرسمس تقریب کے موقع پر جمع ہزاروں عیسائیوں کے دعائیہ اجتماع کی قیادت کی ۔ پوپ فرانسیس کے لئے کسی کرسمس سیزن میں قیادت کا یہ دوسرا موقع ہے ۔ سال گزشتہ ان کا انتخاب عمل میں آیا تھا ۔13000برس کی مدت میں وہ پہلے غیر یوروپی عیسائی رہنما ہیں۔ انہوں نے سادہ طرز زندگی کو اپنایا ہے اور ویٹکن میں اصلاحات لانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ وہ چرچ کے رہنماؤں کو ، کیتھولکس صفوں کے قریب تر لانے کا بھی عزم رکھتے ہیں ۔ پوپ فرانسیس نے جو سفید لباس (جبہ) زیب تن کئے ہوئے تھے۔ اپنے ناصحانہ خطا ب میں کہا کہ کرسمس ایک ایسا موقع ہے جس میں خدا کے پیام امن کو یاد کیاجاتا ہے ۔ خدا کا یہ پیام، شروظلمت سے کہیں زیادہ مستحکم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ہمدردی اور سنجیدگی کی ضرورت ہے ۔ دعائیہ اجتماع سے2گھنٹے قبل پوپ فرانسیس نے عراق کے انکوا کیمپ میں موجود عیسائی پناہ گزینوں کو تسلی دینے کے لئے ایک حیرت انگیز قدم اٹھاتے ہوئے ٹیلی فون کیا۔ انکوا میں عیسائی پناہ گزین، اپنے طور پر کرسمس تقاریب منانے والے ہیں ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ مذکورہ پناہ گزینوں نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے جنگجوؤں سے راہ فرار اختیار کی ہے۔ ان جنگجوؤں نے شیعہ مسلمانوں ، عیسائیوں اور دیگر ایسے افراد کو شام اور عراق میں ایذا پہنچائی ہے جو مذکورہ گروپ (آئی ایس) کے نظریات سے اتفاق نہیں کرتے ۔ پوپ فرانسیس نے آئی ایس کے جنگجوؤں کے’’بربریتناک تشدد‘‘ کی بار بار مذمت کی ہے۔ گزشتہ ماہ اپنے دورہ ترکی کے موقع پر بھی انہوں نے مذکورہ تشدد کی مذمت کی تھی ۔ آج صبح پوپ فرانسیس نے روایتی کرسمس خطاب کیا جو نہ صرف اس شہر بلکہ سارنی دنیا کے لئے رہا۔ سینٹ پیپرس اسکوائر کی وسطی بالکونی سے انہوں نے ہزاروں افراد کے اجتماع کو آشیرواد اور پیام دیا۔ آئندہ ماہ وہ عیسائی رہنماؤں(کارڈینلس) کے نئے بیاچ میں شامل رہنماؤں کے ناموں کا اعلان کرنے والے ہیں ۔

Pope Francis delivers sombre Christmas speech

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں