پشاور فوجی اسکول قتل عام سے ملک دہل گیا - ممنون حسین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-26

پشاور فوجی اسکول قتل عام سے ملک دہل گیا - ممنون حسین

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پشاور فوجی اسکول پر16دسمبر کو طالبان جملہ نے قوم اور ملک کو دہلانے کے علاوہ شدید صدمہ سے دوچار کردیا ہے۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے ان خیالات و احساسات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشت کے خلاف جنگ مشترکہ طور پر لڑے جانے کی ضرورت ہے ۔ طالبان حملہ میں140طلباء و اساتذہ ہلاک ہوگئے تھے۔ صوبہ بلو چستان کے ضلع زیارت میں محمد علی جناح کی رہائش گاہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ دہشت گردی نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹتے ہوئے زبردست نقصانات سے دوچار کیا ہے اور اسلامیہ جمہوریہ کوگہوارہ امن بنانے کے لئے قوم کومشترکہ لڑائی لڑنی ہوگی ۔ بلو چستان کے سہ روزہ دورہ کے دوسرے دن صدر ممنون حسین، قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوئے ۔ ممنون حسین محمد علی جناح کی رہائش گاہ بھی گئے جہاں بلو چستان کے گورنر محمد خان اچک زئی ، جنوبی کمان سربراہ لیفٹننٹ جنرل ناصر جنوجہ اور دیگر عہدیدار بھی شامل تھے ۔ دی نیوز انیٹر نیشنل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مصیبت اور مشکلات کی اس گھڑی میں پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ۔ انہوں نے مسلح افواج کی سر گرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ان کے عزم مصمم اور قربانیوں پر فخرو ناز ہے ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں نے قائد اعظم کی قدیم رہائشگاہ کوتباہ کرنے کی کوشش کیں تاہم حکومت نے اس کی عظمت رفتہ کی بحالی میں کوئی کسر باقی نہ رکھی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جلدہی ایک نئے ایر پورٹ کی تعمیر عمل میں آئے گی اور گوادر بندرگاہ پر سرگرمیوں کا آغاز بھی جلد ہوگا ۔ اکنامک کاریڈور سے خطہ خصوصی طور پر بلوچستان میں معاشی انقلاب یقینی ہے جب کہ کاریڈور کے قیام میں بلوچستان کا رول مرکزی اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

Peshawar military school massacre has shaken the country - Mamnoon Hussain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں