تلنگانہ اور آندھرا میں بڑے پیمانے پر کرسمس تقاریب منائی گئیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-26

تلنگانہ اور آندھرا میں بڑے پیمانے پر کرسمس تقاریب منائی گئیں

حیدآباد
یو این آئی
تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں آج عیسائیوں کی جانب سے بڑے پیمانہ پر کرسمس تقاریب منائی گئیں جس کے لئے دونوں تلگو ریاستوں کے گرجا گھروں کو بڑے پیمانے پر سجایا گیا ۔ میدک ٹاؤن میں واقع ایشیاء کے دوسرے سب سے بڑے گرجا گھر چرچ آف ساؤتھ انڈیا کو کرسمس تقاریب کے سلسلہ میں سجایا گیا۔ حیدرآباد اور سکندرآباد کے تاریخی گرجاگھروں کو بھی سجایا گیا ۔ میدک کے گرجا گھر میں صبح پانچ بجے سے ہی کرسمس تقاریب کی شروعات ہوگئیں ۔ اس موقع پر خصوصی دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے ۔ میدک کے علاوہ حیدرآباد اور دیگر مقاماتکے عیسائیوں کی بڑی تعداد اس چرچ میں دیکھی گئی ۔ عیسائیوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی ۔ کرسمس کے موقع پر موم بتیاں جلائی گئیں اور یسوس معیح کی تعلیمات کو بھی یاد کیا گیا۔ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں منعقدہ کرسمس تقاریب میں تلنگان کے وزیر سیول سپلائز ای راجندر ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی جی کملا کر اور ٹی آر ایس کے لیڈروں نے حصہ لیا۔ تلنگانہ کے قائدین کے چندر شیکھرراؤ نے میتھوڈس چرچ میں منعقدہ کرسمس تقاریب میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر دعائی اجتماع بھی منعقد کیا گیا۔ چندر شیکھر راؤ نے کیک کاٹا اور عوام کو کرسمس مبارکباد پیش کی ۔ اس تقریب میں تلنگانہ کے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ کیشوراؤ کو یتا اور دوسروں نے بھی حصہ لیا۔

Christmas celebrated with gaiety in AP & Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں