فلسطین کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں مبصر کا موقف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-10

فلسطین کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں مبصر کا موقف

رملہ
آئی اے این ایس
فلسطین، انٹر نیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) میں مبصر کا موقف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں ان کے لئے سینئر اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف جنگی جرائم مقدمہ دائر کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ پریس ٹی وی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ نیویارک میں پیر کو122ارکان ممالک پر مشتمل آئی سی سی کے چوٹی اجلاس میں فلسطین کو یہ موقف عطا کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض نے وضاحت کی کہ اس کے ساتھ ہی فلسطین کو آئی سی سی کی باقاعدہ رکنیت حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ حکومت فلسیطین اسی رخ میں پیش قدمی کررہی ہے تاہم یہ عمل کے دوران دوسرا مرحلہ ہوگا ۔ فلسطینی سفیر نے اسے بین الاقوامی فوجداری عدالت( آئی سی سی) میں اپنے موقف میں ترقی قرار دیا ۔ آئی سی سی ہیڈ کوارٹرس دی ہیگ( نیدر لینڈس) میں قائم ہیں ۔ صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلیوں کے جنگی جرائم کے لئے عدالت میں شمولیت کی دھمکی دی تھی ۔ 29نومبر2012کو193رکنی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو غیر رکنی مبصر کا موقف دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا ۔ فلسطینی مغربی کنارہ مشرقی القدس اور غزہ پٹی پر محیط مملکت فلسطین کا قیام عمل میں لانے کی جدو جہد کررہے ہیں اور ساتھ ہی اسرائیل سے فلسطینی علاقوں کے تخلیہ کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ تل ابیب تاہم 1967کی سرحدات میں واپسی اور القدس مسئلہ پر بات چیت کرنے سے انکار کرتا ہے ۔

Palestine secures ICC observer status

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں