خادماؤں کی ملازمت - ہند سعودی معاہدہ کو وزرا کونسل کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-10

خادماؤں کی ملازمت - ہند سعودی معاہدہ کو وزرا کونسل کی منظوری

ریاض
ایجنسی
سعودی عرب کی حکومت نے اس معاہدہ کو منظور کرلیا ہے، جس کے تحت گھروں میں کام کرنے والے ورکروں اور گھریلو خادماؤں کو بھرتی کیاجاسکتا ہے ۔ گزشتہ روز نائب پریمیر اور وزیر دفاع ولی عہد شہزادہ سلمان کی قیادت میں وزراء کی کونسل نے نئی دہلی کے ساتھ سعودی عرب کے اس معاہدہ کو منظوری دے دی ہے ۔ وزیر برائے حج اور اطلاعات و نشریات کے کار گزار وزیر بندرحجار نے بتایا کہ اس معاہدہ کا مقصد گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دونوں فریقوں کے درمیان معاہداتی تعلقات کو بحال کرنا ہے ۔ اس معاہدہ کی رو سے بھرتی کا عمل منظم کرنا مقصود ہے اور اس کے علاوہ دونوں ملکوں میں بھرتی کے تعلق سے ہونے والے اخراجات کو کنٹرول کرنا بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدہ میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ ملازم کا کسی بھی طرح کا مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہئے ۔ امور خانہ داری میں اس نے خصوصی سینٹروں سے تربیت حاصل کی ہو اور ملازمت کے معاہدہ کے تحت اس نے ملک کے رواج اور وایت کے مطابق تعلیم بھی حاصل کی ہو۔ چنانچہ اس طرح کے ضابطوں کو پورا کرنے والے افراد کو کسی بھی قسم کی دشواری نہیں ہوگی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں