پی ٹی آئی
پاکستان کو ایک دہے سے زائد عرصہ کے دوران دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں50ہزار زندگیوں سے محروم ہونا پڑا اور 80 بلین امریکی ڈالرس کا نقصانہوا ۔ پارلیمنٹ میں آج یہ بات بتائی گئی ۔ پاکستان 2001میں دہشت گردی کے خلاف امریکی زیر قیادت لڑائی میں شامل ہوا اور اب بھی دہشت گردی سے بر سر پیکار ہیں۔ ایکسپریس ٹریبون نے آج قومی اسمبلی کو اس کی اطلاع دی اور بتایا کہ80بلین ڈالرس کا نقصان اور50ہزار جانوں کا اتلاف ہوا۔ اخبار نے مالی نقصان کی تفصیلات مہیانہیں کی ۔ پارلیمانی سکریٹری برائے داخلہ مریم اورنگ زیب کے حوالہ سے یہ کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ اور منشیات پر کنٹرول کم از کم1128561افراد مختلف دھماکوں میں زخمی ہوگئے۔ خاتون کے حوالہ سے اخبار نے یہ اطلاع دی ۔ داخلہ سکریٹری نے مزید کہا کہ انتہا پسند گروپس ملک بھر میں سرگرم ہیں ۔ وہ اپنے ذاتی نظریات پر گزشتہ 10سال سے عمل پیرا ہیں ۔ قانون ساز شیخ صلاح الدین نے دہشت گردی کے خلاف جہدو جہد میں پاکستان کو ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیلات طلب کئے تھے ۔ پاکستان کے سرحدی صوبہ اور افغانستان کے سرحدی علاقہ بطور خاص دہشت گردی کا شکار بنے ہیں جہاں آئے دن دہشت گردی کے واقعات پیش آتے ہیں۔ حالانکہ فوج کی جانب سے ان واقعات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔
Pakistan's fight against terrorism
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں