کیمرون - شریف - غنی کے درمیان سہ فریقی مذاکرات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-06

کیمرون - شریف - غنی کے درمیان سہ فریقی مذاکرات

لندن
پی ٹی آئی
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے اعزاز میں ناشتہ پر ملاقات کا اہتمام کیا جس کے دوران علاقائی صورتحال بطورخاص افغانستان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈوننگ اسٹریٹ کی خاتون ترجمان نے منعقدہ میٹنگ کی توثیق کی لیکن مباحث کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔ تینوں قائدین نے کیمرون کے10ڈاؤننگ اسٹریٹ آف میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی جس میں افغانستان کی علاقائی سیکوریٹی مسئلہ پر غوروخوض کیا گیا۔ قائدین نے علاقائی صورتحال بطورخاص افغانستان کے تعلق سے غوروخوض کیا۔ ڈان نیوز نے یہ اطلاع دی ۔ افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ بھی میٹنگ میں موجود۔ کانفرنس سے ہٹ کر شریف نے امریکہ سکریٹری خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کی ۔ کانفرنس کا افتتاح برطانیہ کے خارجہ سکریٹری فلپ ہیمنڈ نے کیا جب کہ کیری نے افغانستان کے تعلق سے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ ہم افغانستان کی ترقی میں واضح طور پر مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔
کیری نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ صدر غنی پر بھروسہ کیاجاسکتا ہے جو ایک مضبوط اور خوشحال افغانستان وضع کریں گے ۔ غنی نے مندوبین سے طمانیت طلب کی تھی تاکہ وہ امداد کے سلسلہ کو جاری رکھیں کیونکہ بیشتر غیر ملکی کومباٹ فورسس اس ماہ کے اواخر یہاں سے چلی جارہی ہیں ۔ ہم ہم قدم میں آپ کے ساتھ رہیں گے، کیمرون نے انہیں اس بات کا تیقن دیا، بعد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غنی نے یہ وعدہ کیا کہ وہ اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ تاریخ کو دہرایانہیں جائے گا ۔ ہم نے اپنے ماضی پر غلبہ حاصل کرلیا ہے ۔

Cameron, Sharif, Ghani, hold trilateral talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں