پاکستان نے 58 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-12

پاکستان نے 58 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

کراچی
پی ٹی آئی
پاکستانی حکام نے ملک کی بحری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں58ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ سیکورٰٹی دستوں نے ان کے قبضہ سے10کشتیوں کو بھی ضبط کرلیا ۔ اخبار ایکسپریس ٹریبون نے بتایا کہ ہندوستانی اور پاکستانی ماہی گیر اکثر و بیشتر آبی حدود میں ماہی گیری کرتے ہوئے گرفتار ہوتے ہیں کیونکہ بحر عرب میں آبی حدود واضح طور پر مقرر نہیں کئے گئے ہیں ۔ 29نومبر کو پاکستان نے36ماہی گیروں کو کراچی کے مالیٹر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا تھا ۔ قبل ازیں ماہی گیروں نے سزا کی تکمیل کی تھی ۔ پاکستان فشر فولک فورم جو ماہی گیروں کی نمائندہ تنظیم ہے کہا کہ کم از کم423ہندوستانی ماہی گیروں کو پاکستانی جیلوں میں ہیں، جب کہ تقریباً400پاکستانی ، ہندستانی جیلوں میں کئی سال سے ہیں ۔ ماہی گیرون کی گرفتار گزشتہ شب اس وقت عمل میں آئی جب اوسلو میں نوبل انعام کی تقریب میں ملالہ یوسف زئی اور ہندوستانی سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی پاکستان اور ہندوستان میں بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر کررہے تھے ۔ ایس ایچ اوڈاکس پولیس ساجد منگی کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ماہی گیروں پر فشریز اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے بعد ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں