آسٹریلیائی وزیر تجارت کا آئندہ ماہ دورۂ ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-12

آسٹریلیائی وزیر تجارت کا آئندہ ماہ دورۂ ہند

ملبورن
پی ٹی آئی
آسٹریلیائی وزیر تجارت وسرمایہ کاری کی زیر قیادت300ارکان پر مشتمل ایک وفد آئندہ ماہ تجارتی مشن اور فروغی مہم کے دوران ہندوستان کا دورہ کرے گا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مستحکم بنانا ہے ۔ آسٹریلیا بزنس ویک ان انڈیا سے موسومہ فروغی مہم اور تجارتی مشن ہندوستان میں آسٹریلیا کی جانب سے اپنی نوعیت کا اولین اور سب سے بڑا مشن ہوگا ۔ دورہ کے دوران ملک کے8بڑے شہروں میں نمائشی تقاریب کا اہتمام ہوگا ۔ ان شہرون میں دہلی ، ممبئی، کولکتہ اور چندی گڑھ شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے سینئر تجارت و سرمایہ کاری کمشنر برائے جنوبی ایشیاء نوکلاوانکنسن نے بتایا کہ اس مشن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں فروغ کو ایک نئی جہت دینا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کااظہار کیا کہ ہندوستان کے ساتھ آسٹریلیائی تجارتی، چین کے ساتھ تجارت کا10واں حصہ ہے ۔ آسٹریلیائی وزیر تجارت و سرمایہ کاری انڈو یوراب وفد کے ہمراہ12جنوری کو3روزہ دورہ پر ہندوستان پہنچیں گے ۔ مشن کا نصب العین اعلیٰ سطح سیاسی و تجارتی تبادلوں کے ذریعہ باہمی تعلقات میں فروغ کے علاوہ آسٹریلیا کو شعبہ تجارت و سرمایہ کاری اور تعلیم و سیاحت میں اہم شراکت دار بنانا ہے ۔ تجارتی مشن زرعی تجارت ، ثقافتی خدمات، ریل اور روڈ سلامتی تعلیم صحت انہیں شعبوں پر اس کی خصوصی توجہ مرکوز رہے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں