وزرائے اعظم تفریح کے لئے بیرونی دورے نہ کریں - کجریوال کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-10

وزرائے اعظم تفریح کے لئے بیرونی دورے نہ کریں - کجریوال کی تنقید

نیویارک
پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میڈیسین اسکوائر میں بڑا ہجوم جمع کرلینا اچھی خارجہ پالیسی کی علامت نہیں اور وزرائے اعظم کو صرف تفریحی قدر کے لئے نہیں بلکہ سفارت کاری کے لئے بیرونی ممالک کا دورہ کرنا چاہئے ۔ کجریوال نے کولمبیا یونیورسٹی میں تقریباً200طلباء اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کیا۔ اس تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کے اسکول آف انٹر نیشنل اینڈ پبلک افیرس نے کیاتھا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔ بعض طلباء نے سابق چیف منسٹر سے امیدیں وابستی کیں جبکہ دیگر نے انتخابات میں کامیابی کے بعد چیف منسٹر کے عہدہ سے ان کے استعفیٰ پر مایوسی کا اظہار کیا ۔ کجریوال نے اپنی تقریر میں کہا کہ مودی کے دورہ جاپان کے دوران نیو کلیر مسئلہ پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ ہمارے وزیر اعظم اور جاپانی وزیر اعظم کی پی آر کمپنیوں کا کام تھاکہ وہ اس مسئلہ کو ایجنڈہ میں شامل کرتیں۔ کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم کے سی تولان نے ٹوئٹر پر کہا کہ کجریوال نے طلبہ کو بتایا کہ مودی کا دورہ جاپان کامیاب نہیں رہا ۔ سیاسی قائدین کو راک اسٹار ایوننگس کے لئے نہیں بلکہ اہم پالیسی مسائل کے سلسلہ میں بیرونی ممالک کا دورہ کرنا چاہئے ۔ ڈیجیٹل نیو آؤٹ لیٹ کوارٹز میں کہا گیا کہ کالا دھن واپس لانے کے مودی حکومت کے وعدے جھوٹے انتخابی وعدے ثابت ہوئے ہیں ۔ مودی نے کالا دھن واپس لانے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے ۔

PMs shouldn't go abroad for entertainment value: Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں