ریلوے کو خانگیانے کا امکان وزیر اعظم نے مسترد کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-26

ریلوے کو خانگیانے کا امکان وزیر اعظم نے مسترد کر دیا

وارانسی
پی ٹی آئی
وزیراعظم نریندر مودینے آج ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ ہندوستانی ریلوے کو کسی بھی صورت میں خانگی افراد کے حوالے نہیں کیاجائے گا ۔ مودی نے یہاں ڈیزل ریلوے کارخانہ( ڈی ایل ڈبلیو) میں تیار کئے گئے 4500ہارس پاور کے اے سی ڈیزل انجن کو قوم سے معنون کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریلوے کو ہندوستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے چار حصوں میں چار ریلوے یونیورسٹی قائم کریں گے ۔ ان یونیورسٹیوں میں نوجوانوں کو تعلیم دی جائے گی اور انہیں تعلیم کی تکمیل کے بعد محکمہ ریل میں نوکری دی جائے گی ۔ انہوں نے ریلوے کو خانگیانے سے متعلق افواہوں کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریل سے بچپن سے جڑے ہیں اور اس سے بہت پیار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے کو خانگی ہاتھوں میں جانے دینے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے ۔ حکومت کم خرچ والے اسٹیشنوں پر اسکل دولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔انہوں نے ریلوے کے ملازمین کو اس سلسلے میں فکر مند نہ رہنے کامشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے یونیورسٹی بنانے کے لئے اگر جاپان، چین یا کسی دوسرے ملک کی مدد لی جائے تواس میں کیا قباحت ہے ۔

PM Modi rules out privatisation of Railways

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں