تبدیلئ مذہب پروگراموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ - مسلم علما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-14

تبدیلئ مذہب پروگراموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ - مسلم علما

بریلی
یو این آئی
مسلم علماء نے حکومت اتر پردیش کو انتباہ دیا ہے کہ وہ مبینہ تبدیلی مذہب پروگراموں کے خلاف سخت کارروائی کریں، ورنہ وہ25دسمبر کو علی گڑھ ، آگرہ اور دیگر مقامات تک مارچ منظم کریں گے تاکہ ان پروگراموں کو ناکام بنایاجاسکے ۔ اعلیٰ حضرت و ایوان بریلوی کے صدر سجادہ نشین سبحانی میاں اور سنی عالم مولانا احسان رضا قادری نے ریاستی حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ اگر وہ اس معاملہ میں تیزی سے کارروائی نہ کریں تو علی گڑھ اور آگرہ تک مسلمانوں کا ایک جلوس نکالاجائے گاتاکہ25دسمبر کو مسلمانوں کی کثیر تعداد کا مذہب تبدیلی کرنے ہندو تنظیموں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔ دونوں مسلم قائدین نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر گورکھپور کے شعلہ بیان بی جے پی رکن پارلیمنٹ مہنت آدتیہ ناتھ کے ساتھ مناظرہ کرنے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حضرت کے سالانہ عرس میں دنیا بھر سے عقیدتمند شرکت کریں گے اور اصل موضوع تبدیلی مذہب رہے گا۔
مولانا سبحانی میاں نے کہا کہ ایسے پروگرام غیر دستوری ہیں اور ان سے امن متاثر ہوتا ہے ۔ حکومت کو تبدیلی مذہب کے نام پر منعقد کی جانے والی تقاریب پر پابندی عائد کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہتی ہے تو ہم25دسمبر کو اپنے حامیوں کے ساتھ علی گڑھ تک مارچ منظم کریں گے اور وہاں دھرنا دیتے ہوئے اس کی مخالفت کریں گے ۔ آخر ہم کب تک خاموش رہیں گے ، تمام مسلمان ناراض ہیں اور ایسی تقاریب کا سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں بے چینی پیدا ہوسکتی ہے ۔ میں مہنت آدتیہ ناتھ کو اس مسئلہ پر مناظرہ کی دعوت دیتا ہوں ، جن افراد نے عیسائی مشنریز کی جانب سے غریبوں ، پسماندہ آدی واسیوں کے تبدیلی مذہب کی مخالفت کی تھی اب وہی ایسا کررہے ہین۔ واضح رہے کہ جاریہ سال بریلی میں اعلیٰ حضرت کے سالانہ عرس تقاریب کے موقع پر دنیا ب ھر سے زائد25لاکھ عقیدتمند بریلی پہنچیں گے ۔ عرس تقاریب کا17تا19دسمبر انعقاد عمل میں آئے گا۔

Muslim scholars Demanded strict action against conversion programs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں