ممبئی کو ڈینگو سے نجات - ملیریا اور گیسٹرو برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-10

ممبئی کو ڈینگو سے نجات - ملیریا اور گیسٹرو برقرار

ممبئی
این سی پی
ممبئی میونسپل کارپوریشن نے آج دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے ، لیکن گیسٹرو ، تیز بخار اور ملیریا کے مریضوں کی تعدا د میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ بی ایم سی کے ایک اعلامیہ کے مطابق دسمبر کے پہلے ہفتے میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد محض17رہ گئی ہے ورنہ نومبر میں دیڑھ سو کے قریب مریض سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج تھے کو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنی تعداد تھی ۔ تیز بخار کے مریض البتہ کافی ہیں اور ان کی تعداد سمبر میں ہی1511تعداد بتائی گئی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے جاری پریس اعلامیہ کے مطابق گیسٹرو کے مریض164ہوگئے ہیں جب کہ نومبر میں 741زیر علاج تھے ۔ اس طرح شہر میں لیپٹوکا ایک مریض ہی اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹائفائیڈ کے 20اور ہپاٹیسس کے24مریض پائے گئے ہیں ۔ اس بارے میں یہ ایک تسلی بخش رپورٹ ہے ۔ واضح رہے کہ نومبر2014ء میں موسم گرم ہونے کے سبب شہریوں کو ڈینگو کا مرض ہونے کی وجہ سے سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نومبر میں تیز بخار کے8566اور ملیریا کے 831مریض سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج تھے ۔ اسی طرح ڈینگو کے146مریض پائے گئے جو کہ کم ہوکر صرف17رہ چکے ہیں اور گیسٹرو کے مریضوں میں بھی کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ جو کہ نومبر741تھے۔ اسی طرح بی ایم سی کا یہ بھی دعوی ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں ان میں بھاری کمی واقع ہوئی ہے ۔

Mumbai safe from Dengue: Gastroenteritis and malaria remain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں