مغربی بنگال میں عالمی سطح کا فٹبال اسٹیڈیم قائم کیا جائے گا - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-26

مغربی بنگال میں عالمی سطح کا فٹبال اسٹیڈیم قائم کیا جائے گا - ممتا بنرجی

کولکاتا
ایس این بی
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے فٹ بال کی ترقی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مغربی بنگال میں بین الاقوامی معیار کا اسٹیڈیم تعمیر کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کی وسعت کیلئے اور کھلاڑیوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت جلد ہی راجر ہاٹ میں ایک بین الاقوامی معیار کا اسٹیڈیم تعمیر کرے گی ، اوراس کے لئے زمین بھی فراہم کرے گی ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ رابندر سروور اسٹیڈیم کو فٹ بال کے لئے فٹ بال اکیڈمی کو لیز پر دینے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے صدر اور سابق مرکزی وزیر پرفل پٹیل کی درخواست پر ہماری حکومت نے منظوری دے دی ہے ۔ انڈین سپر لیگ کے پہلے فاٹھ ایٹلیٹکودی کو لکاتا کے اعزاز میں دی گئی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے رابندر سروور اسٹیڈیم کو آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو سپرد کرنے کا اعلان کیا تاکہ اسٹیڈیم کو تزئین کرکے بڑے مقابلہ کا انعقاد کیاجاسکے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ2017ء میں ہونے والے انڈر17عالمی کپ کے لئے ابھی سے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر شروع کردینی چاہئے ۔ مجھے رابندر سروور اسٹیڈیم کو آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو سپرد کرنے کااعلان کرنے میں خوشی ہورہی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس کے علاوہ راجر ہاٹ میں بھی اسٹیڈیم بنانے کو میں تیار ہوں ۔ انڈین فٹ بال فیڈریشن کے صدر پرفل پٹیل کی موجودگی میں ممتا بنرجی نے کہاکہ بنگال میں کرکٹ ایڈن گارڈن اور فٹ بال کے لئے سالٹ لیک اسٹیڈیم ہے۔ میں اٹلیٹیکو کو راجر ہاٹ میں اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے زمین دینے کو تیار ہوں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ آئی ایس ایل میں کولکاتا کی ٹیم کی کامیابی پر پورا بنگال خوش ہے ۔ میں راجر ہاٹ میں ایک اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے انہیں ایک موقع دینا چاہتی ہوں ۔ آپ تمام دستاویز اور کاغذات کے ساتھ آئیں، ہم جلد سے جلد کارروائی مکمل کرلیں گے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ کامیابی بنگال میں نوجوانوں کو فٹ بال کی طرف راغب کرے گی اور میر ا خواب ہے کہ کولکاتا میں فیفاورلڈ کپ کا انعقاد ہوگا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ خواب کی وجہ سے ہی میرا وجود ہے ۔ میرا خواب ہے کہ کولکاتا میں عالمی کپ کا انعقادہو ۔ ہم دنیا کو کئی میراڈونا اور پیلے جیسے عظیم کھلاڑی دینا چاہتے ہیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ابھرتے کھلاڑیوں کو صحیح وقت میں رہنمائی کی جائے ۔

West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee Promises Land for New Football Stadium in Kolkata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں