شاہراہوں پر مسافر خواتین کی تلاشی کا کام لیڈی پولیس کے سپرد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-12

شاہراہوں پر مسافر خواتین کی تلاشی کا کام لیڈی پولیس کے سپرد

ریاض
الاقتصادیہ
روڈ سیکوریٹی فورس کے ادارے نے شاہراہوں پر خواتین مسافر کی تلاشی کا کام لیڈی پولیس کے سپرد کر دیا ۔ یہ اقدام تفتیشی چوکیوں سے مطلوبین اور واردات کرنے والوں کو عبائے پہنا کر گزارنے کے مختلف واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔ روڈ سیکوریٹی اسپیشل فورس کے کمانڈر میجر جنرل خالد القحطائی نے الاقتصادیہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ حالیہ ایام کے دوران ایسے کئی واقعات ریکارڈ پر آئے کہ بعض مطلوبین عبائے پہنے ہوئے تھے اور تفتیشی چوکیوں سے ہوکر گزرے، لیڈی پولیس نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تلاشی نہ لی جاسکی ۔ شناخت کی کارروائی بھی اسی بنیاد پر نہیں کی گئی ۔ آئندہ اس قسم کے واقعات کے سد باب کے لیے شااہراہوں پر قائم تفتیشی چوکیوں میں لیڈی پولیس تعینات کردی گئی ہے ۔ سعودی قانون کے بموجب شاہراہوں پر قائم تفتیشی چوکیوں کے ذمہ داران مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لینے کے مجاز ہین ۔ انہیں اس بات کا اختیار ہے کہ خواتین کو لے جانے والی گاڑیوں کو روکیں ، گاڑی کی تلاشی لیں اور اس میں موجود خواتین کی شناخت کے بارے میں اطمینان حاصل کریں ۔ اگر گاڑی میں موجود خواتین تفتیش پر راضی نہ ہوں تو ایسی صورت میں ان کی شناخت کے لئے لیڈی پولیس طلب کی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں