سعودی عرب - فیملی وزٹ ویزا کی انتہائی مدت 6 ماہ مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-26

سعودی عرب - فیملی وزٹ ویزا کی انتہائی مدت 6 ماہ مقرر

ریاض
سعودی پریس ایجنسی
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں فیملی وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لئے قیام کی انتہائی مدت چھ ماہ(180) دن مقرر کی گئی ہے ۔ اس سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں ہوگی ۔180دن کا اعتبار فیملی وزٹ ویزے پر آنے والے کی مملکت آمد کی تاریخ سے کیاجائے گا۔ محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان احمد بن فہد نے جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دنوں میں مقامی شہریوں اور مقیم شہریوں کی جانب سے فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کے حوالے سے قانونی مدت کی بابت استفسارات اور تجاویزکثیر تعداد میں موصول ہوئی تھیں ۔ اس تناظر میں بہتر سمجھا گیا کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر یہ بات واضح کردی جائے کہ فیملی وزٹ ویزہ بیرون مملکت سعودی سفارتخانے اور قونصل خانے جاری کرتے ہیں۔ اس موقع پر مملکت میں قیام کی مدت تحریری طور پر واضح کردی جاتی ہے تاہم اگر فیملی وزٹ ویزے پر آنے والا کوئی شخص ویزے میں توسیع کرانا چاہے تو سعودی سفارتخانے یا قونصل خانے سے جاری کردہ ویزے میں مقررہ مدت ختم ہونے سے پہلے توسیع کراسکتا ہے ۔ مملکت میں قیام کی انتہائی مدت چھ ماہ یعنی180دن سے زیادہ نہیں بڑھائی جاسکتی ۔ محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ حال ہی میں فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کی آن لائن سہولت دے دی گئی ہے ۔اس کے ذریعے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی جوازات کا چکر لگائے بغیر از خود فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کرسکتا ہے ۔

KSA Passport Department has issued new regulations stating that family visitor visas would now be limited to only six months

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں