کے ایف سی اور دیگر مشہور ریسٹورنٹ میں غیر معیاری غذا - دہلی ہائیکورٹ میں حلف نامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-06

کے ایف سی اور دیگر مشہور ریسٹورنٹ میں غیر معیاری غذا - دہلی ہائیکورٹ میں حلف نامہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی ہائی کورٹ کو آج حکومت کے محکمہ غذائی تحفظ نے بتایا کہ قومی دارالحکومت کے تین مشہور ریسٹورنٹس سے جا چاول اور دیگر غذائی نمونے حاصل کئے گئے ان کی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ وہاں غیر معیاری اور غیر محفوظ غذا فروخت کی جارہی ہے ۔ محکمہ کی جانب سے نامزد عہدیدار نے عدالت میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی رنگوں کی وجہ سے یہ ڈشش کھانے کے قابل نہیں ہوتی ہیں۔ چیف جسٹس جی روہینی اور آر ایس انڈلا کے اجلاس پر ایک مختصر حلف نامہ داخل کرتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ کناٹ پلیس میں کے ایف سی سے جنوری2013تا اکتوبر2014ء جوچاول نمونے کے لئے حاصل کیا گیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چاول پر منصوعی رنگ آمیزی کی گئی ۔ اسی طرح جی ٹی بی نگر کے میٹر و اسٹیشن کے پاس واقع ساگر رتن ریسٹورنٹ سے جانچ کے لئے چاول کے نمونے حاصل کئے گئے وہ بھی غیر محفوظ پائے گئے۔ اسی طرح نیتا جی سبھاش پلیس میں آئی ٹی ایل ٹاور کے پاس واقع بکنیر والا ریسٹورنٹ سے ترکاری کی چٹنی اور میووں کے نمونے حاصل کئے گئے جن کی جانچ سے پتہ چلا کہ وہ غیر معیاری تھے ۔ عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران مختلف طعام گاہوں سے گھی کے کئی نمونے حاصل کئے گئے جو انتہائی غیر معیاری تھے اور عوام کو دھکہ دینے کے لئے ان پر غلط برانڈ درج تھی ۔ پھلوں کی چٹنی کے جو نمونے حاصل کئے گئے ان کی جانچ سے پتہ چلا کہ چٹنی میں مزید رنگ ڈالا گیا ۔ ایسے ہی ایک واقعہ میں خاطیوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ۔

KFC, Sagar Ratna rice unsafe, HC told

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں