مرکز مزدور دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا - وجئے واڑہ میں ٹریڈ یونینوں کی ریلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-06

مرکز مزدور دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا - وجئے واڑہ میں ٹریڈ یونینوں کی ریلی

وجئے واڑہ
یو این آئی
ٹریڈ یونین قائدین نے مرکز سے لیبر قوانین میں ترمیم اور انشورنس شعبہ اور ریلویز کو خانگیانے کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مرکزی حکومت مخالف مزدور پالیسیوں پر عمل آوری جاری رکھتی ہے تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع کردیں گے ۔ آئی سی یو ، آئی ایف ٹی یو، بی ایم ایس اور اے آئی ٹی یوسی جیسی ٹریڈ یونینوں کے قئدین نے یہاں ایک زبردست جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی این ڈی اے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لیبر ا قوانین مٰں ترمیم کی تجویز فوری واپس لے لے ۔ مرکزی حکومت لیبر قوانین میں ترمیم لانا چاہتی ہے تاہم ٹریڈ یونینٹیں اس کی مخالفت کررہی ہیں کیونکہ یونینوں کا ماننا ہے کہ قوانین مٰں ترمیم سے ان کے جائز حقوق تلف ہوجائیں گے ۔ سی پی آئی ایم قائد اوما مہیشور راؤ نے انتبادہ یا کہ اگر بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت، مزدور دشمن پالیسیوں سے عمل پیرا رہی تو عوام اسے سبق سکھائیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ورکرس کے لئے کم سے کم اجرت15ہزار روپے مقرر کی جانی چاہئے ۔ بھارت مزردور سنگھ کے قائد متیالا راؤ نے کنٹراکٹ بنیادوں پر ملزامت کی برخواستگی کا مطالبہ کیا جب کہ ہیما لتا نے نشاندہی کی کہ کئی لوگوں کی قربانیوں کے بعد مزدروں کو ان کے حقوق حاصل ہوئے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی زیر قیادت مرکزی حکومت ، سابقہ کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت کے مقابلہ زیادہ جارحانہ طور پر مزدور دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔ ٹریڈ یونین قائدین نے انشورنس شعبہ اور ریلویز میں راست بیرونی سرمایہ کاری کی اجازت بھی سختی سے مخالف کی اور الزام عائد کیا کہ مرکز کا ایہ اقدام ملک کے لئے انتہا ئی تباہ کن ثابت ہوگا ۔ انہوں نے بونس گریجویٹی کی حد برخواست کرنے اور کم از کم وظیفہ تین ہزار روپے مقرر کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کنٹراکٹ و آؤٹ سورسنگ زبرست ریالی نکالی جو شہر کی اہم سڑکوں سے گزر کر جلسہ گاہ تک پہنچی ۔ ریالی کے شرکاء سرخ جھنڈے تھامے ہوئے تھے ۔

Centre labor policies Vijayawada witnessed trade unions huge rally

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں