دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو مدد کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-06

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو مدد کی پیشکش

راجوری
پی ٹی آئی
وادی کشمیر میں بیک وقت کئی دہشت گرد حملوں پر پاکستان کی مذمت کرتے ہوئے ہندوستان نے آج اس سے اس طرح کی سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر وہ ایسا کرنے سے قاسر ہے تو وہ اس کی مدد کرنے تیار ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے عسکریت پسندوں کو ٹھکانہ فراہم کرنے کاپاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسند جموں و کشمیر کے عوام میں نفسیاتی خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ جاریہ اسمبلی انتخابات میں زبردست رائے دہی کے تناسب سے مایوس ہیں۔ پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند اس ملک میں پاکستان سے داخل ہورہے ہیں ۔ اور موت و خون کی ہولی کھیل رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی مدد کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔ کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ یہ دہشت گرد پاکستان کی سر زمین پر پناہ لئے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اس حقیقت کو ہمیشہ جھٹلایا ہے ۔ سنگھ نے پاکستان سے اس طرح کی سر گرمیاں بند کردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کی روک تھام پاکستا ن کے لئے مسئلہ ہے تو وہ ہندوستان سے مدد طلب کرے ہم ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں ۔ راج ناتھ سنگھ ضلع جموں کے پرگوال میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ کشمیر مین آج کے حملہ کو انتہائی بد بخت قرار دیتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ایسے واقعات طویل عرصہ سے پیش آرہے ہیں ۔ عسکریت پسند سرحد پار سے داخل ہوئے اور ایک کیمپ میں سپاہیوں پر فائرنگ کی ۔ انہوں ںے چند جوانوں کو ہلاک کردیا لیکن ہماری فورسیس نے منہ توڑ جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلہ میں71اور72فیصد رائے دہی نے عسکریت پسندوں کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے ۔ یوری اور شیوپیان جیسے واقعات کو ہندوستان برداشت نہیں کرے گا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی طرف ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن اس کے جواب میں ہمیں گولیاں ملیں ۔ ہم ایسی سر گرمیوں کو ہرگز ہرگزش برداشت نہیں کریں گے ۔

India asks Pakistan to stop aiding terror, offers help

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں