ہند امریکہ جاپان کا سہ فریقی فوجی حکمت عملی اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-22

ہند امریکہ جاپان کا سہ فریقی فوجی حکمت عملی اجلاس

نئی دہلی
یو این آئی
امریکہ، ہندوستان اور جاپان نے چھٹویں سہ فریقی بات چیت کے دوران ایشیا پیسفک میں فوجی تعاون میں فروغ کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں لازمی طور پر چین کی پرچھائیاں نمایاں رہیں اور ملک خصوصی موضوع گفتگو رہا ۔ جنوبی بحر چین میں چین خود کو مسلط کرتے ہوئے اپنے رسوخ و اثرات میں اضافہ کی کوشش کررہا ہے جو تینوں ہی ممالک کے لئے باعث تشویش ہے ۔ اجلاس کے دوران سہ فریقی ڈائیلاگ کو وزرائے خارجہ سطح کی بات چیت بنانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ ڈئیلاگ کی مشترکہ صدارت تینوں ممالک کے سینئر عہدیداروں نے کی۔ ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں باہمی مفادات سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ تینوں ممالک کے سفارتکاروں نے بات چیت کے دوران وسیع تر انڈوپیسفک تجارتی ارتباط کے امکانات پر توجہ مرکوز رکھی ۔ علاوہ ازیں علاقائی اور جہاز رانی سیکوریٹی مسائل اور کثیر جہت فورمس میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ سفارتکاروں نے مشترکہ مفادات میں فروغ سے متعلق بعض مجوزہ پراجکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں دیگر شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ مفادات کو نظر انداز نہیں کیا گیا ۔ ہندوستان نے حال میں ہی جاپان اور امریکہ ساتھ چوٹی اجلاس سطح بات چیت کی تھی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں ہی ممالک کا دورہ کیا جب کہ ان کے جاپانی ہم منصب شنزوآبے جنوری2004ء میں دور ہند پر نئی دہلی آئے تھے۔ وہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے یوم جمہوریہ تقاریب میں شریک ہوئے تھے ۔
ہندوستان فی الحال صدر بارک اوباما کے دورہ ہند کے انتظار میں ہے ۔ بارک اوبام 26جنوری 2015ء کو یوم جمہوریہ تقاریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے ۔ برونی کی زیر میزبانی2013ء میں تینوں ہی ممالک نے جنوبی ایشیائی ممالک اور امداد انسانی، ڈیزاسٹر ریلیف اور فوجی طبی مشقوں میں شریک ہوئے تھے ۔ امریکہ میں گزشتہ مئی کے دوران تینوں ممالک کے ارکان عملہ نے سہ فریقی ڈیزاسٹر ریسپونس(آفات سماوی کے وقت راحت کاری) اور خطرات میں کمی سے متعلق ورکشاپ میں شرکت کی تھی ۔ ورک شاپ کا انعقاد ہوائی (امریکہ) میں ہوا تھا ۔ ان کے بحریہ نے گزشتہ جولائی کے دوران مالا بار مشقوں میں بھی شرکت کی تھی ۔ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی لگ ایسٹ پالیسی کو ایکٹ ایسٹ پالیسی میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جوسہ فریقہ میکانزم کا تازہ محرک ثابت ہوا ۔ سہ فریقی بات چیت کو وزرائے خارجہ سطح پر لانے کی تجویز پر غور ایسے حالات میں ہورہا ہے کہ چین اور جاپان کے درمیان باہمی جہاز رانی مسائل کے حوالے سے کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ گزشتہ2برسوں کے دوران، ہند چین سرحدی تنازعہ دو بار نقطہ عروج پر پہنچ گیا تھا ۔2013اور2014ء میں ریاست جموں و کشمیر کے لداخ میں سرحدی تنازعات سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں