کرد افراد نے عراق میں داعش سے کوہ سنجر کو آزاد کر لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-20

کرد افراد نے عراق میں داعش سے کوہ سنجر کو آزاد کر لیا

اربیل
آئی اے این ایس
کرد پشمر گا افراد نے جن کی مدد امریکی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی فضائیہ نے کیا۔ شمالی عراق میں کوہ سنجر پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔ اس نے اسلامی اسٹیٹ سنی بنیاد پر ست گروپ کا محاصرہ توڑتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی۔ ایک کرد عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ کردستان ڈیموکرٹک پارٹی( کے ڈی پی) لیڈر محی الدین میزوری نے ای ایف ای نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کرد جنگجوؤں نے پہاڑ پر چڑھائی کی اور محفوظ گزرگاہ کے ذریعہ وہاں سے شہریوں کا تخلیہ کروایا۔ اگرچیکہ اس علاقہ میں جہادیوں کے ساتھ لڑائی کا سلسلہ جاری تھا۔ جملہ52داعش عسکریت پسند اس کاروائی میں مارے گئے جب کہ کئی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ گزشتہ اگست کو داعش عسکریت پسندوں نے کوہ سنجر پر فتح حاصل کی تھی ۔ جہاں سے کئی ہزار یزیدی مذہبی اقلیتی فرار ہوگئے تھے ۔ امریکی تربیت یافتہ افراد نے جہادیوں کے خلاف لڑائی میں کامیابی حاصل کی ۔ عراق کرد قومی سیکوریٹی کونسل کے سربراہ مسرور برزانی نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پشمار گا افواج ماؤنٹ سنجر تک پہنچ چکی ہیں اور پہاڑ کا محاصرہ توڑ دیاگیا ہے ۔ پشمارگا سپاہیوں نے سنجر جانے والی سڑک پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ جس کے ساتھ ہی وہاں محصور یزیدی اقلیتوں کے لئے راہداری فراہم ہوگئی ۔ پیش مرگہ مشرقی سنجر میں واقع زومرسے پیش قدمی کرتے ہوئے اندرون چند یوم270مربع میل پر قبضہ کرلیا ہے ۔ برزانینے مزید کہا کہ پیش مرگہ فوجیوں نے کسی کی مدد کے بغیر پیش قدمی کی ہے اس کے پاس بھاری اسلحہ بھی نہیں ہے ۔ البتہ فضائی حملوں سے خارجی مدد انہیں حاصل ہوئی ہے جسے بین الاقوامی اتحاد نے کی ہے۔ اقوام متحدہ کے بموجب500,000سے زائد یزیری اور دیگر اقلیتی ارکان شمالی عراق سے فرار ہوئے تھے جن میں سینکڑوں مارے جاچکے ہیں ۔

Iraqi Kurds break Mount Sinjar siege, free Yazidis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں