جادوپور یونیورسٹی کے مظاہرین طلباء کو گورنر کی وارننگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-20

جادوپور یونیورسٹی کے مظاہرین طلباء کو گورنر کی وارننگ

کولکتہ
یو این آئی
مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے جمعرات کو جادو پور یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی برطرفی کے لئے مظاہرہ کررہے طلباء کومتنبہ کیا ہے کہ24کو مجوزہ کنونشن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش نہ کریں ۔ ورنہ قانون اپنا کام کرے گا۔ کلکتہ شہر میں منعقد مرچنٹ چیمپیئر کی میٹنگ کے بعدنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ کنونشن میں شرکت کریں یا بائیکاٹ طلباء کا اپنا فیصلہ ہے مگر انہیں کنونشن میں رخنہ ڈالنے کا کوئی حق نہیں ہے اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو قانون اپنا کام کرے گا۔ طلباء کی ایک بڑی جماعت نے کنونشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔ اس سے متعلق سوال پوچھے جانے پر گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں نے کہا کہ بائیکاٹ کرنے والے طلباء کے سرٹیفکیٹ پوسٹ کے ذریعہ بھیج دئیے جائیں گے ۔ اگر وہ پوسٹ کی وصولی نہیں کریں گے توبائیکاٹ کرنے والے طلباء کے سرٹیفکٹ کو روک دیاجائے گا ۔
جادو پور یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن کے سیکریٹری نیلنجانا گپتا نے کہاکہ گورنر کی وارننگ افسوس ناک ہے ۔ کنونشن میں شرکت کرے یانہ کریں یہ طلباء کا حق ہے کوئی بھی اس حق سے انہیں محروم نہیں کرسکتا ہے ۔ یہ طلباء کا حق ہے کہ وہ سرٹیفکیٹ کنونشن میں لے یا پھر کنونشن کے بعد میں ۔ انہوں نے کہا کہ جادو پور یونیورسٹی ملک کی اہم ترین یونیورسٹی ہے۔ ایسوسی ایشن کے دوسرے ممبر نے کہاکہ گورنر کایہ بیان افسوس ناک ہے۔سابق طلباء جو یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرچکے ہیں وہ کنونشن میں آتے ہیں ان کے بائیکاٹ کرنے کا سوال کہاں سے آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر کا سرٹیفکٹ کو روکنے کا فیصلہ افسوسناک ہے کہ کیوں کہ اس ان کے کیرئیر کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ حقوق انسانی کے سرگرم کارکن سجاتا بھدرا نے بھی گورنر کے بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ طلباء کا حق ہے کہ وہ کنونشن میں آئے یانہ آئیں۔ خیال رہے کہ جادو پور یونیورسٹی کے طلباء کی اکثریت 28 اگست سے ہی کلاسیس کا بائیکاٹ کررہی ہے۔ ان کامطالبہ ہے کہ نصف رات میں طلباء پر پولی لاٹھی چارج کروانے والے وائس چانسلر کوبرطرف کیاجائے ۔طلباء جنسی زیادتی کی جانچ کے لئے قائم کمیٹی کے ممبران کوبدلنے کامطالبہ کررہے تھے ۔ جادو پور یونیورسٹی کے طلباء نے کل رات ٹارچ ریلی کا انعقاد کیا تھا جس میں وہ طلبہ سے کنونشن کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Governor warns JU students against boycotting convocation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں