آئی اے این ایس
افغان وزارت داخلہ، ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ ملک کی قومی سیکوریٹی فورسیز رواں مہینہ کے اختتام تک امریکہ اور ناٹو فورسیز سے مکمل سیکوریٹی ذمہ داریاں لینے تیار ہیں ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے صدیقی کے حوالہ سے بتایا کہ انہوں نے ناٹو کے سیول ترجمان کرسٹو فر چیمبرس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس بریفینگ کے دوران بتایا کہ افغان نیشنل سیکوریٹی فورسیز آئندہ سال2015میں عوام کو سیکوریٹی فراہم کرنے کی مکمل ذمہ داریاں سنبھالنے تیار ہے۔ ان کے اس بیان سے ایک دن قبل دارالحکومت کابل میں ناٹو کی زیر قیادت انٹر نیشنل سیکوریٹی اسٹنس فورس( آئی ایس اے ایف) فوجیوں نے اپنا ایک کمانڈر سنٹر بند کر کے پرچم لپیٹ لیا تھا۔ امریکی فورسیز اور ناٹو زیر قیادت اسٹنس فورس اب ملک میں جنگی مشن ختم کرکے ریزولیوٹ سپورٹ(آر ایس) مشن کا آغاز یکم جنوری 2015سے کریں گی جس کے دوران افغان فورسیز کو مشورہ اور تربیت پر توجہ مرکوز رہے گی۔ صدیقی نے بتایا کہ افغان افواج یکم جنوری2015سے اپنی سیکوریٹی کہ ذمہ داریاں مکمل طور پر خود ہی سنبھالیں گی ۔ ناٹو عہدیداروں کے مطاق افغانستان میں ناٹو کا نیا مشن یکم جنوری2015سے شروع ہوگا۔ مشن میں13000ناٹو اور امریکی فوجی شامل رہیں گے ۔ چیمبرس نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ در حقیقت ہمارا نیا مشن پرانے مشن سے قطعی مختلف ہوگا ۔ جس کے تحت نیشنل سیکوریٹی فورسیز کو ادارہ جاتی وزارتی اور بنیادی سطح پر تربیت، تعاون اور مشورہ پر توجہ مرکوز رہے گی۔
صدیقی نے بتایا کہ افغانستان سے ناٹو زیر قیادت افواج کی روانگی کے بعد بھی جنگ سے تباہ ملک کے ساتھ مالی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جولائی2012کے دوران جاپان میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں عطیہ دہندگان ممالک نے2015کے دوران افغانستان کو16بلین ڈالر فراہم کرنے کا عہد کیا تھا۔ امریکہ اور ناٹو حلیفوں نے بھی اسی مدت کے دوران افغان افواج اور پولیس کو مماثل رقم کے ساتھ تعاون کا وعدہ کیا ہے ۔
Afghan troops ready to assume security charge: Official
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں