کرسمس تعطیل - حزب اختلاف کی حکومت پر کڑی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-18

کرسمس تعطیل - حزب اختلاف کی حکومت پر کڑی تنقید

نئی دہلی
آئی اے این ایس
کرسمس کے موقع پر اسکولوں کے کھلے رکھے جانے والا معاملہ پر لوک سبھا میں آج پھر ہنگامہ کے مناظر دیکھنے میں آئے اور حزب اختلاف نے احتجاجاً لوک سبھا کا واک آؤٹ کیا۔ کیونکہ حکومت نے کہا تھا کہ کرسمس کے روز گڈ گورننس ڈے(اچھی حکومت کا دن) منایاجائے۔ وقفہ صفر کے دوران اس معاملہ کو اٹھاتے ہوئے کانگریس کے وینو گوپال نے کہا کہ مسلسل دو دن سے اس معاملہ کو اٹھایاجارہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل نہیں ہورہا ۔ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ اسکولوں کو اس بات کی ہدایت دی گئی کہ طلباء کو گڈ گورننس ڈے کا مشاہدہ کرواتے ہوئے ویڈیوز بنا کر بھیجے جائیں ۔ ایسی صورت میں انتظامیہ اسکول کھولے بغیر ہمیں کس طرح ویڈیوز روانہ کرسکتے ہیں۔ وینو گوپال نے وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پر الزام عائد کیا کہ وہ سنگھ پریوار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔ اس کا جواب دیتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ کانگریس بھی ایک پریوار(خاندان) کے ایجنڈے پر عمل پیراتھی۔ کرسمس کو اسکول کا کھلا رکھنا اس کی توہین نہیں ہے ۔ خواہ مخواہ ملک میں کشیدگی پیدا نہ کریں ۔ کانگریس نے نائیڈو اور ایرانی کے خلاف تحریک چلانے کی دھمکی دی ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ میں اپنا موقف واضح کرے۔ ہم نے وزیر برائے پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سے سوال کیا تھا کہ ایسا کوئی سرکولر جاری ہوا ہے یا نہیں تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ اس نوعیت کا کوئی سرکولر جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ اب یا تو یہ دونوں حضرات جھوٹ بول رہے ہیں یا پارلیمان کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اسی لئے ہم پارلیمان سے واک آؤٹ کررہے ہیں ۔ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کی جانب سے نوودھیالیہ اور سی بی ایس سی اسکولوں کو جاری کردہ سرکولر میں اس بات کی ہدایت دی گئی تھی کہ25دسمبر کو گڈ گورننس ڈے تقاری نہ منائی جائیں ۔ تاہم بالآخر حکومت نے وضاحتی بیان جاری کیا کہ اس میں اداروں کی شرکت رضاکارانہ تھی۔ تعلیمی اداروں کا کھلا رکھنا اس کے لئے ضروری نہیں تھا۔

'Good governance' goodies on the Christmas holiday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں