جموں و کشمیر اور جھار کھنڈ میں پولنگ کا آخری مرحلہ - سخت سیکوریٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-20

جموں و کشمیر اور جھار کھنڈ میں پولنگ کا آخری مرحلہ - سخت سیکوریٹی

جموں، رانچی
یو این آئی
جموں و کشمیر اور جھار کھنڈ اسمبلی انتخابات کے پانچویں اور آخری مرحلے کے لئے20دسمبر کو رائے دہی ہوگی۔ پر امن اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے پاک پولنگ کو یقینی بنانے سیکوریٹی سخت انتظامات کردئیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں آخری مرحلہ کے لئے213 اور جھارکھنڈ میں آخری مرحلہ کے لئے208امیدوار میدان میں ہیں۔ رائے دہندے ، ان تمام421امیدواروں کے مقدر کا فیصلہ کردیں گے ۔ مذکورہ ریاستوں میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے کے تمام مقامات پر زائد از سیکوریٹی دستے تعینات کردئیے گئے ہیں اور چک پوائنٹس کی تعداد بڑھا دی گئی ہے ۔ اضلاع جموں ، کٹھوعہ اور راجوری سے متصلہ سرحدی پٹیوں میں چوکسی اختیار کرلی گئی ہے ۔ جموں وکشمیر میں آخری مرحلہ میں رائے دہندوں کی جملہ تعداد زاد از18لاکھ ہے جن میں8لاکھ 69ہزار891خاتون رائے دہندے ہیں ۔ تینوں سرحدی اضلاع میں2366پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔ ضلع جموں میں رائے دہندوں کی تعداد10لاکھ ،10ہزار959ہے جن میں خاتون رائے دہندوں کی تعداد چار لاکھ87ہزار012ہے۔

Final phase of polling in Jharkhand & Jammu and Kashmir - Tight security

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں