مصر میں مرسی کے حامیوں کا کیس فوجی عدالتوں سے رجوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-15

مصر میں مرسی کے حامیوں کا کیس فوجی عدالتوں سے رجوع

قاہرہ
پی ٹی آئی
مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے تقریباً 432حامیوں کا معاملہ فوجی عدالتوں سے رجوع کردیا گیا ہے ۔ ان تمام افراد کا تعلق مینیا اور بحیرہ علاقوں سے ہے۔432افراد کے خلاف تشدد کے علاوہ گزشتہ سال تین پولیس ملازمین کے قتل کا بھی الزام ہے ۔’’اخبار الیوم‘‘ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 432ملزمین میں سے139افراد کے خلاف تین پولیس ملازمین کے قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ علاوہ ازیں ان پر ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ اور آتشزنی کا بھی الزام ہے ۔ ماباقی293ملزمین کے خلاف البحیرہ صوبائی حکومت کے ہیڈ کوارٹرس میں آتشزنی اور سات عام شہریوں کی ہلاکت کا مقدمہ دائر ہوگا ۔ گزشتہ سال بحیرہ گورنر یٹ میں سیکوریٹی افواج اور مذہبی انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپ میں سات عام شہری ہلاک ہوگئے تھے ۔ تمام پر تشدد واقعات قاہرہ اور یزہ میں مرسی نوازوں کے احتجاجی مظاہروں کے خلاف پولیس کارروائی کے بعد14اگست کو رونما ہوئے تھے ۔ پولیس کارروائیوں میں100سے زائد افرد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اکتوبر میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف فوجی کارروائی کا فرمان جاری کردیا تھا ۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کردی تھی کہ عوامی و سرکاری خانگی تنصیبات پر حملہ میں ملوث افراد کو بھی زیر حراست لے کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ گزشتہ سا ل مرسی کی معزولی کے بعد مصری حکومت اخوان المسلمون اور اس کے حامیوں کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

Egypt refers 438 Morsi backers to military court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں