مصری عدالت نے 7 عسکریت پسندوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-07

مصری عدالت نے 7 عسکریت پسندوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

قاہرہ
پی ٹی آئی
عدالت نے7عسکریت پسندوں کو گزشتہ سال 25پولیس والوں کی ہلاکت کے الزام میں دی گئی موت کی سزا کی توثیق کردی ۔ اس سزا کو مصرکی فوجداری عدالت نے آج برقرار رکھا جب کہ تین افراد کو عمر قید اور22دیگر کو15سال جیل کی سزا سنائی گئی جب کہ تین افراد کو بری قرار دیا گیا ۔ سال2013ء میں اگست کے دوران پولیس والوں کو ہلاک کرنے کا ملزمین پر الزام تھا جو سینائی میں گھات لگا کر حملہ کیا تھااور یہ کارروائی اسلام پسند صدر محمد مرسی کی برطرفی کے ایک ماہ بعد کی گئی تھی اور الزامات کے علاوہ ان پر القاعدہ عسکریت پسند گروپ کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے جرم کرنے کا بھی الزام ہے ۔ سزا کا پہلی مرتبہ اعلان اکتوبر میں کیا گیا تھا لیکن مفتی اعظم کی منظوری تک اسے قطعیت نہیں دی گئی چونکہ مصری قانون کے تحت موت کی سزاؤں کا جائزہ لینا مفتی اعظم کے لئے ضروری ہے ۔ گزشتہ سال مرسی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد پولیس اور فوج کے خلاف عسکریت پسندوں کے حملہ میں اضافہ ہوا ہے ۔500سے زیادہ فوجی جوانوں کی اب تک ہلاک ہونے کی اطلاع ہیں ۔

Egypt court sentences seven jihadists to death in Sinai case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں