مودی تمام اختیارات اپنے پاس رکھنے کے خواہاں - راہول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-05

مودی تمام اختیارات اپنے پاس رکھنے کے خواہاں - راہول

امیٹھی
پی ٹی آئی
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے طرز کارکردگی پرتنقید کی اور کہا کہ وہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھناچاہتے ہیں۔ راہول گاندھی جنہوں نے یہاں منشی گنج علاقہ میں اندرا گاندھی آئی ہاسپٹل کی دسویں سالگرہ تقریب میں شرکت کی ، کہا کہ وزیر اعظم کا سوچنے کا انداز جداگانہ ہے ۔ وہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں اور دہلی میں بیٹھ کر سارے ملک کو چلانا چاہتے ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ تمام کام اور ترقیاتی سرگرمیوں کو دہلی سے نگرانی کی جائے ۔ دوسری جانب میری سوچ یہ ہے کہ عوام کو پنچایتی راج، ایم این آر ای جی اے، حق معلومات ، حق غذا اور تعلیم کے فوائد حاصل ہوں ۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی اپنے حلقہ کے دو روزہ دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار افراد اورہماری سوچ میں یہی فرق ہے کہ ہم اختیارات تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور خواتین و نوجوانوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

PM Modi wants to keep power in his hands: Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں