نریندر مودی حکومت یوٹرن سرکار - کانگریس کتابچہ کا اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-02

نریندر مودی حکومت یوٹرن سرکار - کانگریس کتابچہ کا اجرا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کو ’’یو ۔ٹرن سرکار‘‘ قرار دیتے ہوئے آج ایک کتابچہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے نام پر ’’ایک تماشہ‘‘ ہورہا ہے ۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ سیاہ دھن سے لے کرمداخلت کاری تک کے متعدد مسائل پر حکومت’’کئی قلا بازیاں‘‘ کھارہی ہیں۔30صفحات پر مشتمل اس کتابچہ بعنوان’’6مہینے پار ، یو۔ٹرن سرکار‘‘ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کی حکومت انتخابات کے ہر ایک وعدہ سے عملاً منحرف ہوگئی ہے اور’’ہر ہفتہ ایک یوٹرن‘‘ لے رہی ہے۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی اجئے ماکن نے کتابچہ کی رسم اجراء انجام دیتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سیاہ دھن مسئلہ پر’’سفید جھوٹ‘‘بول رہی ہے ۔ پاکستان کے ساتھ مسائل پر اس کا موقف بھی کچھ کبھی کچھ ہے ۔ انشورنش بل پر حکومت ’’دہرے معیارات‘‘ اختیار کررہی ہے ۔ این سی پی کے ساتھ اتحاد کے معاملہ میں’’زبردست موقع پرستی‘‘ کا اظہار کررہی ہے ۔ اجئے ماکن نے کہا کہ مودی نے صاف ستھری سیاست کا وعدہ کیا تھا اور ایک’’داغدار کابینہ‘‘ دی ہے ۔ جموں و کشمیر میں دفعہ370کے مسئلہ پر180درجہ کو موڑاختیار کیا گیا ہے ۔ دہلی میں انتخابات کرانے کے مسئلہ پر اس کے ’’قدم ڈگمگا رہے ہیں ۔‘‘ ماکن نے الزام لگایاکہ حکومت اپنی’’بناوٹی لفاظی‘‘ سے کام لیتے ہوئے اور ’’کارپوریٹ فنڈ‘‘ کی لہرپر اقتدار کی راہداریوں میں آگئی۔ ساری انتخابی مہم’’ جھوٹے وعدوں اور بے بنیاد الزامات‘‘ پر مبنی رہی۔‘‘
6 ماہ گزر گئے جس کے دوران مودی حکومت کی تین معمولی خصوصیات سامنے آئی ہیں ۔ یعنی وعدوں سے انحراف کیا گیا ، یوپی اے کے پروگراموں اور اسکیموں کا دوبارہ نام رکھ کر اس کا سہرا اپنیس رلیا گیا اور دوست کارپوریٹ گھر انوں کیف ائدہ کے لئیا یسے فیصلے کئے گئے جن میں سرکاری ؍ قومی مفادات کا سودا ہوتا ہے ۔‘‘ ماکن نے دعویٰ کیا کہ آج جاری کردہ کتابچہ کے ذریعہ مودی اور بی جے پی کے حقیقی چہرہ کو عوام کے سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے ۔‘‘ مودی حکومت ایک یو۔ ٹرن سرکار کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ یہ ایک نقالی اور صنعت کاروں کی حکومت ہے ، کانگریس، حکومت کے نام پر جاری اس تماشہ پر خاموش نہیں رہ سکتی ۔‘‘ ماکن نے جو اے آئی سی سی کے شعبہ مواصلات کے صدر بھی ہیں ، کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران حکومت نے مزید تین مسائل پر یوٹرن اختیار کیا ہے ۔ سبھاش چندر بوس سے متعلق دستاویزات کے انکشاف، سیول نیو کلیر واجبہ ایکٹ اور بنگلہ دیش کے ساتھ زمینی سرحدی معاہدہ پر یہ یوٹرن لئے گئے ہیں ۔

180 days, 25 U-turns by Modi government: Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں