قومی سطح پر تبدیلی مذہب پر پابندی کی سخت مخالفت - نیشنل یونائیٹیڈ کرسچین فورم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-23

قومی سطح پر تبدیلی مذہب پر پابندی کی سخت مخالفت - نیشنل یونائیٹیڈ کرسچین فورم

شیلانگ
پی ٹی آئی
نیشنل یونائیٹیڈ کرسچین فورم( این یو سی ایف) نے اپنا ایک بیان میں جارتے ہوئے قومی سطح پر تبدیلی مذہب پر پابندی عائد کرنے کی سختی سے مخالفت کی ہے ۔ تاہم فورم نے ملک کے موجودہ قوانین کے تحت کسی کے بھی خلاف حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدام کو یقینی بنانے کی تائید کی جائے گی ۔ بیان میں کہا گیا کہ قومی سطح پر تبدیلی مذہب پر پابندی عائد کرنے کے سختی سے مخالف ہیں جیسا کہ راجیہ سبھا میں ایک وزیر نے اس مسئلہ کو اٹھایا ہے ۔ این یو سی ایف کے سکریٹری رچرڈ ہوول نے کہا کہ اس طرح کی پابندی سے دستور کی دفعہ25کے تحت شہریوں کو حاصل کسی مذہب کے اختیار کرنے کی آزادی کے حق، اپنے مذہب کی اشاعت کی آزادی کا حق اور کسی بھی مذہب پر عمل آوری کرنے کے حقوق سلب ہوجائیں گے ۔ این یو سی ایف ، ملک کے تین بڑے چرچوں کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا( سی بی سی آئی) نیشنل کونسل آف چرچس آف اندیا( نین سی سی آئی)ا ور ایوینگلک فیلو شپ آف انڈیا( ای ایف آئی) کی متحدہ تنظیم ہے ۔ بیان میں ہاوول نے کہا کہ دستور کے معماروں نے ایک بڑی بحث کے بعد ملک میں سیکولرازم کردار کا حامل بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مکرر یہ بات کہہ رہے ہیں کہ چرچس جبری تبدیلی مذہب یا دھوکہ دہی کے مقاصد کے تحت تبدیلی مذہب کے خلاف ہیں ۔انہوں ںے کہا کہ ملک کے موجود قوانین کے تحت کسی کے خلاف اگر حکومت کارروائی کرتی ہے تو ہم حکومت کی مکمل تائید کریں گے۔
فورم نے حالیہ دنوں میں ہوئے واقعات جیسے بستر علاقہ میں ایک کیتھولک چرچ میں جبری طور پر سرسوتی کی مورت کو نصب کیا گیا ۔ انہوں نے مبینہ طور پر دہلی کے ایک چرچ کو نذر آتش کردیا گیا ، 25دسمبر کو وقع پذیر ہونے والی کرسمس کی اہمیت کو نظر انداز کرتے ہوئے اس دن یوم بہتر حکمرانی ، گڈ گورننس، منانے کا فیصلہ کیاجانا، کرسمس کے دن بنیاد پرستوں کی جانب سے آگرہ میں4ہزار عیسائیوں کو ہندو بنانے کا اعلان اور عیسائی کو مخالف ہند قرار دیتے ہوئے کرسچین کمیونٹی کو مسلسل نشانہ بنانے کو آشکارا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان میں تقریباً2ہزار سال سے عیسائیت قائم ہے، انہوں نے کہا کہ عیسائی کمیونٹی ایک چھوٹی اقلیت ہے جس کا ملک کی آبادی میں2.33فیصد حصہ ہے ۔ اس طرح کے اعلانات اور بیانات سے اسے شدید تکلیف میں مبتلا ہونا پڑ رہا ہے ۔ فورم کے سکریٹری رچرڈ ہوول نے بتایا کہ کرسمس ہی ایک واحد تعطیل ہوتی ہے جو سال میں ایک مرتبہ عیسائی کمیونٹی یسوع مسیح کی پیدائش کی یاد میں مناتی ہے ۔25دسمبر کو کرسمس کے موقع پر نو ودیا اسکول کے کمشنر کی جانب سے جاری کردہ حالیہ متنازعہ سرکیولر پر انہوں نے کہا کہ اس سے کرسمس کے دن کی اہمیت کم کرنا اور عیسائی کمیونٹی میں بے عزتی کا احساس پیدا ہوا ہے ۔

Christian Forum opposes call for a national ban on conversion

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں