حیدرآباد میٹرو ریل کے راستہ کی تبدیلی پر اتفاق رائے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-10

حیدرآباد میٹرو ریل کے راستہ کی تبدیلی پر اتفاق رائے

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
ناجائز قابضین اراضی کے خلاف کارروائی120مربع گز سے کم اراضی کو باقاعدہ بنانے ،میٹرو ریل کے راستہ کی تبدیلی ، حسین ساگر کو آلودگی سے بچانے ، گنیش وسرجن کے لئے اندرا پارک میں علیحدہ تالاب کی تعمیر جیسے امور پر تبادلہ خیال اور اتفاق رائے کے لئے کل جماعتی اجلاس16دسمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تبادلہ خیال کا اصل موضوع حیدرآباد اور رنگا ریڈی میں ناجائز قبضہ کی گئی6540ایکر اراضی کو باقاعدہ بنانا ہے جس کے لئے درخواستیں پیش کی گئی ہیں ۔ معاملہ ایجنڈہ میں اس لئے آیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ چاہتے ہیں کہ باقاعدہ بنانے سے محصلہ رقم بجٹ میں اراضی کی فروخت کے ذریعہ6500کروڑ روپے کے حصول کا نشانہ پورا ہو ۔ تاہم کانگریس کے سابق اسپیکر سریش ریڈی ، تلگو دیشم کے ڈاکٹر ایل رمنا بی جے پی کے جی کشن ریڈی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ80تا120گزپر قابض غریب افراد کی اراضی مفت باقاعدہ بنائی جائے ۔ اگر ضروری ہو تو حکومت ان کو پکے مکانات بنانے مالی تعاون پیش کرے ، جس سے چیف منسٹر نے اتفاق کرلیا ہے ۔ گنیش وسرجن سے حسین ساگر کو آلودگی سے بچانے اندرا پارک میں ایک تالاب کی تعمیر، صنعتی فضلہ کے چار نالوں کو حسین ساگر میں داخل ہونے سے روکنے کے اقدامات کے خلاف تمام جماعتوں کے عدم اتفاق رائے پر چیف منسٹر نے از سر نو غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قدیم شہر حیدرآباد میں میٹرو ریل پراجکٹ کے موجودہ راستہ کو تبدیل کرنے چیف منسٹر کی تجویز کی اپوزیشن جماعتوں نے مخالفت کی ہے ۔ انہوں نے راستہ کی تبدیلی کے اس عذر کو قبول نہیں کیا کہ اس سے چالیس مساجد، گیارہ منادر ، سات عاشور خانے اور چار ہیرپٹج عمارتیں اور1000مکانات متاثر ہورہے ہیں ۔ اپوزیشن جماعتوں نے میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی سے کہا کہ وہ اس معاملہ پر بیان جاری کرے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں نے تاہم اسمبلی کے روبر و میٹرو ریل کے راستہ کی تبدیلی سے اتفاق کیا ہے ۔ میٹرو ریل تلنگانہ شہیداں پ ارک سے گزر رہی ہے، جس سے عوام کے جذبات متاثر ہوں گے ۔ علاوہ ازیں اس سے ہزاروں معمولی کاروبار کرنے والوں کی دکانات متاثر ہورہی ہیں۔ ان کو بچانے کے لئے بھی تبدیلی ضروری ہے ۔

Changes in Hyderabad Metro route alignment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں