آگرہ میں تبدیلی مذہب کے لئے دھوکہ اور لالچ دیا گیا - اترپردیش اقلیتی کمیشن کی تحقیقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-22

آگرہ میں تبدیلی مذہب کے لئے دھوکہ اور لالچ دیا گیا - اترپردیش اقلیتی کمیشن کی تحقیقات

لکھنو
پی ٹی آئی
اتر پردیش اقلیتی کمیشن کی ٹیم نے آگرہ کے مدھو نگر کا دورہ کرکے جہاں حال ہی میں57مسلم خاندانوں کو ہندو بنایا گیا تھا یہ رپورٹ دی ہے کہ اس واقعہ میں اگرچہ تبدیلی مذہب کی کوئی سنجیدہ کارروائی نہیں ہوئی بلکہ ان خاندانوں کو اس عمل کے کے دھوکہ، لالچ دیا گیا تھا ۔ کمیشن کی چار رکنی ٹیم نے اس ہفتہ کے آغاز میں اس مبینہ تبدیلی مذہب کے واقعہ کی رپورٹ تیار کرنے کے لئے آگرہ کی جھگی جھونپڑی میں رہنے والوں سے ملاقات کی تھی۔ اس ٹیم میں ایک رکن شفیع اعظمی نے بتایا کہ ہندو تنظیم نے ان مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ کمیشن نے آگرہ کا دورہ خاص اسی مقصد کے لئے کیا ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جائے کہ آیا اس تبدیلی مذہب کے واقعہ میں کسی طرح کی زور زبرستی کی گئی ہے ۔ اور یہ کہ صرف انہی200مسلمانوں کے گروپ کو کیوں نشانہ بنایا گیا ۔ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرنے کے بعد کمیشن نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں ، انتظامی عہدیداروں ، غیر سرکاری تنظیموں(این جی او) اورسیاسی پارٹیوں سے ملاقات کر کے اس مسئلے پر بات چیت کی تاہم اس ملاقات کے لئے دعوت نامہ بھیجے جانے کے باوجود بی جے پی کے قائدین اس ملاقات میں شریک نہیں ہوئے ۔ اقلیتی کمیشن کی چار رکنی ٹیم میں شفیع اعظمی کے علاوہ سہیل ایوب زنجیانی ، مفتی ذوالفقار علی اور ایڈوکیٹ ناصف الحسن شامل تھے۔
کمیشن نے آگرہ کے رہنے والے ہندوؤں اور ضلع انتظامیہ کی ستائش کی ۔ کمیشن کے رکن مفتی ذوالفقار علی نے کہا کہ مقامی ہندؤں اور انت ؍ امیہ نے دور اندیشی سے کام لیا جس کی وجہ سے سورتحال غلط رخ اختیار نہ کرسکی ۔ اقلیتی کمیشن کے ترجمان شفیع اعظمی نے آج یہاں بتایا کہ اتر پردیش حکومت تبدیلی مذہب کے واقعہ کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور وہ کمیشن کی چار رکنی ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کرے گی جو چیف منسٹر اکھلیش یادو کو آئندہ15دنوں میں پیش کی جائے گی ۔ شفیع اعظمی نے کہا کہ آگرہ میں مدھو نگر جھگی جھونپڑی کے لوگوں سے بات چیت کرنے کے بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ یہ واقعہ جبری تبدیلی مذہب کا نہیں تھا دراصل یہ دھوکہ دہی تھا۔جھگی جھونپڑی کے غریب لوگوں کو لالچ دیا گیا تھا کہ انہیں راشن کارڈ اور بی پی ایل کارڈ فراہم کیاجائے گا ۔ ہمیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جن مقامی لوگوں نے جھگی جونپڑی والوں کی بہت زیادہ مدد کی ان میں سے بیشتر ہندو تھے اور صرف چند ہندو ایسے تھے جنہوں نے گھر واپسی کے نام پر انہیں دھوکہ دیا ۔ اقلیتی کمیشن کے ارکان نے الزام لگایا کہ جھگی جھونپڑی میں رہنے والے غریب مسلمان جن میں بیشتر بنگالی مسلمانوں کی ہے ۔وہ آر ایس ایس اور بجرنگ دل کی طرف سے چلائے جانے والے تبدیلی مذہب کے پروگراموں کا سب سے آسان ہدف ہیں۔ اعظمی نے بتایا کہ ان جھگیوں میں جن میں بمشکل دو لوگ سو سکتے ہیں ، ان میں تنگی کی زندگی بسر کرنے والے لوگوں کو راشن کارڈ اور بی پی ایل کارڈ حاصل کرنے کے نام پر دھوکہ دینے کا خیال بہت عمدہ تھا۔ مدھو نگر کی جھگکی جھونپڑیوں میں رہنے والوں نے بتایا کہ اب انہیں اپنا گھر چھوڑ نے میں ہی مجبور کیاجارہا ہے ۔ کمیشن کے ارکان نے ان لوگوں کو یقین دلایا کہ انہیں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

Agra conversion: It is an act of fraud, says Uttar Pradesh Minority Commission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں